Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Sunday, 26 November 2006 10:23 (PST)اشاعت

جنگ بندی کے ساتھ ہی اسرائیل پر راکٹ فائر ہوئے

 

اسرائیل نے غزہ سے فوج واپس بلا لی ہے ،

اسرائیل اور فلسطین میں جنگ بندی ہوگئی ہے اور امکان پیدا ہوگیا ہے کہ دونوں فریق امن فارمولے پر امن کرنے کی غرض سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کرینگے

محمود عباس اور المرٹ جلد ہی ایک دوسرے سے ملاقات کرنے والے ہیں

گذشتہ روز فلسطین کے وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا تھا کہ اگر اسرائیل جنگ بندی پر عمل کرے تو حماس جنگ بندی پر تیار ہے لیکن اسرائیل ہفتے کی شام تک مسلسل جنگ بندی سے انکار کرتا آیا تھا

تاہم ہفتے کی صبح وہاں کے وقت کے مطابق چھ بجے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا

اسرائیلی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہم نے غزہ سے فوج واپس بلا لی ہے

ادھر جنگ بندی کے وقت حماس اور اسلامی جہاد نے اسرائیل پر تین راکٹ فائر کیئے جس میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے

حماس حکومت بننے کے بعد امریکہ اور اسرائیل سمیت یورپی یونین نے فلسطین کی مالی امداد بند کر دی تھی

فلسطین کے صدر محمود عباس مسلسل حماس پر دباؤ ڈالے ہوئے تھے کہ حماس حکومت اسرائیل کو تسلیم کرے اور حماس حکومت سے قبل ہونے والے اسرائیل کے ساتھ امن فارمولے پر عمل کرے

جبکہ حماس حکومت نے اسرائیل کو یکطرفہ تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا جس کی وجہ سے صدر محمود عباس اور حماس حکومت کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہو گئے تھے

امکان ہے صدر عباس اور حماس حکومت میں یہ معاہدہ طے پایا ہے کہ اسرائیل کے جنگ بندی اور بعد ازاں اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کیئے جائیں اسی لیئے دونوں جانب سے اچانک غیر متوقع طور پر جنگ بندی کا اعلان سامنے آیا ہے

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات