Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Wednesday, 22 November 2006 10:53 (PST)اشاعت

ہندوستان سے یہودیوں کا انخلا، اسرائیل میں آبادکاری

عبدالشکور ابی حسن

اردو سروس ڈاٹ نیٹ، کویت سٹی

ایہود المرٹ کی ڈبل پالیسی، مقبوضہ علاقے خالی اور نئی آبادکاری

اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایریل شیرون نے فلسطین کے متعدد قابض علاقوں سے چند بستیوں کا خاتمہ کیا تھا

جبکہ ایہود المرٹ ایک جانب یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ مزید چند بستیوں کو ختم کر سکتے ہیں تاہم اسی کے ساتھ متعدد نئے علاقوں میں

اسرائیلی حکومت بیرون اسرائیل سے سینکڑوں یہودیوں کو ان نئے مقامات پر آباد کرنا چاہ رہی ہے

اسرائیل نے غزہ پٹی ،رام اللہ اور یونس خاں کے علاقہ میں نئی بستیوں کی تعمیر کے بعد دنیا بھر میں بسنے والے یہودیوں کو اسرائیل کوآباد کرنے کا جو اعلان کیا تھا اس پرعمل درآمد شروع کردیاہے اور یہودیوں نے اسرائیل کے لئے سفر شروع کردیاہے

ہندوستان کے شمالی مشر قی علاقوں میں آباد یہودیوں کے ایک 50رکنی گروپ ن ہندوستان سے نقل مکانی کرکے اسرائیل پہنچ گئے ہیں

ان کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کے قدیمی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں ۔ہندوستان سے جانے والا یہ گروپ ہجرت کرنے والا سب سے بڑا گروپ ہے

بین گریوں ایر پورٹ پر پر پہنچنے والے یہودیوں کو شمالی کارمائیل خطے میں فی الحال آباد کیا جارہاہے

اس گروپ میں شامل ایک مہاجر یہودی نے کہاہے کہ کارمائیل کا علاقہ ہندوستان کے شمالی علاقہ سے کافی مماثلت رکھتا ہے اور ان کے لئے اس نئے ماحول میں خود ڈھالنے کے لئے نہایت آسان ہوگا

ہندوستانی یہودیوںکا کہناہے کہ ہمارے آبائو اجدادکی سرزمین پر آکر بسنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات