Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Saturday, 02 December 2006 16:22 (PST)اشاعت

عراق میں شیعہ اور سنیوں میں جھڑپیں جاری ہیں

 

غیر جانبدارنہ رپورٹ کے مطابق عراق جنگ میں چھ لاکھ افراد ہلاک ہوئے

عراق کے دارالحکومت بغداد کے مکتلف علاقوں میں تین کار بم دھماکے ہوئے جن میں چالیس کے قریب افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے

ادھر مختلف واقعات میں کم از کم دس افراد

ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے

کار بم دھماکے بغداد کے مصروف علاقے میں کیئے گئے جس سے درجنوں افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ کئی افراد نے ہسپتال میں دم توڑ دیا

دھماکوں میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے

ادھربغداد کے شمال میں ایک قافلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دیگر کئی علاقوں میں وزارت داخلہ کے ایک اعلی افسر سمیت کئی افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے

بغداد کے مختلف علاقوں میں شیعہ اور سنیوں کے درمیان شدید جھڑپین بھی وقفہ وقفہ سے جاری ہیں

گذشتہ روز سو کے قریب افراد کی لاشیں ملی تھیں جنہیں سروں میں گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا تھا

گذشتہ کئی ماہ سے شیعہ اور سنی علاقوں میں ہلاکتیں ہوئی ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ دونوں مسلک کے آپس کے ناخوشگوار تعلقات کی وجہ سے ہوئیں

تاہم امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عراق میں خانہ جنگی کے آثار نہیں ہیں

تاہم مختلف ممالک کے مبصرین کا کہنا ہے کہ عراق میں چھوٹے پیمانے پر خانہ جنگی جاری ہے اور خطرہ ہے کہ یہ مزید نہ بڑھ جائے

گذشتہ روز عراقی صدر اور صدر بش کے درمیان اردن کے شہر امان میں ملاقات ہوئی تھی جس میں عراق کو کسی طور تقسیم نہ کرنے کا کہا گیا ہے

عراق میں غیر جانبدارانہ رپورٹ کے مطابق صدر بش کے عراق پر حملے کے بعد اب تک چھ لاکھ عراقی ہلاک ہوچکے ہیں

جبکہ صدر بش نے اس رپورٹ کو مسترد کردیا ہے

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات