|
بغداد کے شمال اور وسطی علاقوں سے
بھی کئی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کو تشدد کے بعد ہلاک کیا گیا ہے
ان تمام لاشوں میں نمایاں اور مشترک
بات یہ پائی گئی کہ ان تمام افراد کے سروں میں گولی مار کر ہلاک کیا
گیا ہے
ادھر بعقوبہ میں ایک فوجی قافلے نے
ایک اجتماعی قبر بھی دریافت کی ہے جس میں اٹھائیس افراد کی باقیات
پائی گئی ہیں
عراق، تشدد میں امریکی فوجی سمیت پندرہ افراد ہلاک
عراق کے دارالحکومت بغداد اور
دیگر شہروں میں تشدد کے واقعات میں 15 افراد ہلاک
ہوگئے ۔العالم کی رپورٹ کے مطابق بغداد اور سامرا شہروں میں کاربم
دھماکے اور بم دھماکے میں 6 افراد مارے گئے جن میں چار پولیس
اہلکار شامل ہیں
جبکہ ضلوعیہ و سامرا شاہ راہ پر
واقع پولیس چوکی پر نامعلوم مسلّح افراد کے حملے میں دوپولیس اہلکار
ہلاک ہوگئے ۔صوبۂ صلاح الدین میں بھی دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک
کردیا گیا
جبکہ بعقوبہ شہر میں پولیس نے پانچ
جنگجووں کو ہلاک کردیا ۔دریں اثنا بغداد میں ایک بس اڈے
کے قریب بم دھماکے میں کم از کم 5 افراد ہلاک ہوگئے
دوسری طرف یہ خبر ہے کہ صدرسٹی میں
دہشت گردانہ حملوں میں زخمی ہونے والوں میں سے 39 زخمیوں کو علاج کے
لئے ایران کے سرحدی صوبے ایلام پہنچایا گیا ہے
چند روز قبل صدر سٹی میں حملوں اور
بم دھماکوں میں دوسو سے زائد عام شہری جاں بحق ہوگئے تھے ۔عراقی حکام
اور عوام ان واقعات میں قابض قوتوں کو ملوث سمجھتے ہیں
دوسری جانب صوبۂ الانبار میں ایک
اورامریکی فوجی ہلاک ہوگیا ۔امریکی فوج نے کہا کہ یہ امریکی فوجی
اپنی ڈیوٹی کے دوران زخمی ہوا اور بعد ازاں ہلاک ہوگيا
|