|
شیعہ مسلک
سے تھا
تین
کار بم دھماکے بغداد کے علاقے’ البائیجا‘ میں ایک پٹرول پمپ پر کیا
گیا جس میں کم از کم سولہ افراد ہلاک جبکہ بیس زخمی ہوگئے
ادھر بغداد
ہی کے علاقے میں ایک بس پر کار بم دھماکہ کیا گیا جس میں کم از کم
پندرہ افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے
بس میں
شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد اپنے دفتر جا رہے تھے جبکہ
ان کی بس کو ایک کار بم دھماکے سے اڑا دیا گیا
بس میں
سوار افراد میں سے پندرہ افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ دس زخمی
ہوگئے
واضع رہے
چند ماہ قبل امریکی فوج نے مشہور مزاحمت کار ابو معصب الزرقاوی کو
ہلاک کردیا تھا جس کی موت کا وزیر اعظم مالکی نے اعلان کرتے ہوئے کہا
تھا کہ عراق میں اب مزاحمت دم توڑ جائیگی
تاہم ابو
معصب الزرقاوی کی موت کے بعد جہاں ایک جانب مزاحمت میں شدت آئی ہے
وہیں پہلے سے کہیں زیادہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور شیعہ سنیوں میں
جھڑپوں کا آغاز ہوا
گذشتہ ایک
ہفتے میں عراق میں امریکہ کے کم از کم نو فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ
صدر بش کا اب بھی یہی کہنا ہے کہ عراق میں نہ صرف خانہ جنگی نہیں
بلکہ امریکی فوجیں بھی واپس نہیں بلائی جائینگی
|