Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Monday, 04 December 2006 14:11 (PST)اشاعت

فواد سنیورا نے حکومت چھوڑنے سے انکار کردیا

 

سنیورا حکومت اسرائیل اور امریکہ نواز حکومت ہے، حزب اللہ

لبنان کے شہر بیروت میں حزب اللہ کا احتجاج چوتھے روز میں داخل ہو گیا ہے

احتجاج میں کئی لاکھ افراد حصہ لے رہے ہیں جنہوں نے وزیر اعظم ہاؤس اور دیگر سرکاری عمارتوں کے سامنے خیمے لگا رکھے ہیں

وزیر اعظم فواد سنیورا نے کہا ہے کہ اگر حزب اللہ کے احتجاجیوں نے سرکاری عمارتوں اور وزیر اعظم ؤاس میں گھسنے کی کوشش کی تو حالات سخت کشیدہ ہو جائینگے

وزیر اعظم فواد سنیورا نے کہا ہے کہ وہ ہر گز حکومت نہیں چھوڑیں گے

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ لبنان میں قومی حکومت تشکیل دی جائے کیونکہ فواد حکومت امریکہ اور اسرائیل نواز ہے

حزب اللہ کے کئی لاکھ افراد کا احتجاج

لبنان میں حزب اللہ کی کال پر حکومت کیخلاف لاکھوں افراد نے مظاہرہ کیا حزب اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت لبنانیوں کی بجائے اسرائیل اور امریکہ کے مفادات کےلیئے کام کر رہی ہے

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ لبنان کی موجودہ حکومت اپنے کئے ہوئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہوگئی ہے تمام لبنانی کل جمعہ کے دن بیروت میں پر امن مظاہروں میں شرکت کرکے قومی حکومت کی تشکیل کی

راہیں ہموار کریں گے  

حسن نصر اللہ نے کہا کہ لبنان کی ساخت مختلف  قبیلوں پر مبنی ہے لہذا اس کو کوئي ایک گروپ نہيں چلا سکتا ہے لبنان کی تعمیر و ترقی میں تمام لبنانیوں کا شامل ہونا ضروری ہے اور اس کے لئے قومی وحدت مبنی حکومت کی تشکیل ضروری ہ

ے

انہوں نے کہا کہ ایسی حکومت جس کی جڑیں لبنانی عوام کے اندر ہوں نہ اسرائیل یا امریکہ میں ، ایسی حکومت جو لبنانی عوام کے مفادات میں کام کرے نہ کہ امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کو مد نظر رکھے 

 

انھوں نے کہا کہ ہم نے مذاکرات کے ذریعہ قومی اتحاد پر مبنی حکومت کی تشکیل کی کوشش کی لیکن موجودہ حکومت مذاکرات کی زبان نہیں سمجھ سکی اور اب عوام کی زبان سے اسے سمجھانے کی پر امن کوشش کریں گے

 

انھوں نے تمام لبنانیوں سے کہا کہ وہ کل پرامن مظاہروں میں شرکت کرکے قومی اتحاد پر مبنی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کریں

انھوں نے کہا کہ لبنان کی تعمیر نو کے لئے قومی اتحاد پر مبنی حکومت کی تشکیل بہت ضروری ہے

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات