Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Sunday, 19 November 2006 17:30 (PST)اشاعت

فلسطین ، مشترکہ حکومت تشکیل دی جائیگی

 

محمود عباس نے نئے وزیر اعظم کا نام بھی تجویز کیا ہے

فلسطین میں جہاں ایک جانب حماس حکومت آنے کے بعد یورپی یونین اور امریکہ نے فلسطین کی مالی امداد بند کردی تھی وہیں دوسری جانب اسرائیل نے فلسطین حکومت کے وہ تمام ٹیکس بھی روک دیئے تھے جن کی مالیت کم و بیش دس ملین ڈالر تھی

یورپی یونین اور امریکہ کا کہنا تھا کہ حماس حکومت اسرائیل کے ساتھ ان امن مذاکرات پر پیش رفت کرے جو حماس حکومت کے آنے سے پہلے جاری تھے

حماس حکومت کا کہنا تھا کہ نہ صرف حماس ان مذاکرات کو جاری نہیں رکھ سکتی بلکہ اسرائیل کو بھی تسلیم نہیں کریگی

یہی نہیں بلکہ فلسیطین کے صدر محمود عباس نے بھی حماس پر شدید دباؤ ڈالا تھا کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کرے

اس سلسلے میں محمود عباس ایک قومی ریفرنڈم بھی کروانا چاہتے تھے جس میں اسرائیل کو تسلیم کیئے جانے کےلیئے ووٹنگ ہونا تھی

دوسری جانب محمود عباس فلسطین اتھارٹی میں اہم عہدے ، جیسے سیکورٹی فورس اور حساس عہدے اپنی جماعت ’ الفتح ‘ کودینا چاہتے تھے یہیں سے حماس اور محمود عباس میں شدید اختلافات شروع ہوگئے

تاہم اب کہا جا رہا ہے کہ حماس اور محمود عباس میں نئی حکومت تشکیل دینے کا معاہدہ طے پایا گیا ہے

فلسطین کی دو اہم پارٹیوں حماس اور فتح میں مشترکہ حکومت کی تشکیل پر اتفاق رائے ہوگیا ہے

اطلاعات کے مطابق فلسطین کی آئندہ حکومت کے وزیر اعظم  سمیت نو وزیر اسلامی تنظیم حماس کے ہونگے

فتح پارٹی کے چھ وزیر اور دیگر پارٹیوں کے 4 اور پانچ وزراء آزاد اراکین پر مشتمل ہونگے البتہ اہم وزارتوں پر مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے

 فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان کے مطابق مذاکرات صحیح سمت میں چل رہے ہیں

 فلسطینی نائب وزیر اعظم کے مطابق حماس اور فتح تنظیم کے مذاکرت کے دوران آئندہ وزیر اعظم کے نام ، وزارتوں کی تعداد اور ہر پارٹی کے حصے میں آنے والی وزارتوں کے بارے میں اتفاق رائے ہوگیا ہے

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات