Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Sunday, 22 October 2006 09:27 (PST)اشاعت

ایران اسرائیل میں منشیات کو فروغ دے رہا ہے،اسرائیل

 

ایران حزب اللہ کو سب سے زیادہ مالی اور اسلحے کی مدد دینے والا، اسرائیل

اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران اسرائیل میں منشیات کی فراہمی کی سرپرستی کررہا ہے

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ایک خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی 

وزیر داخلہ آفی دیختر نے کہا کہ ایران ان کے ملک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے

انہوں نے کہا کہ  ان سازشوں میں ایک سازش منشیات کی فراہمی ہے

انہوں نے کہا کہ ایران اسرائیل کو منشیات کے سمندر میں دھکیلنا چاہتا ہے- واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر داخلہ آج کل امریکہ کے دورے پر ہیں

واشنگٹن میں اعلی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے علاوہ امریکی وزیر برائے منشیات کی روک تھام کارن ٹینڈی سے مذاکرات کیے اور دونوں ممالک نے منشیات کی روک تھام کے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت پر زور دیا

مرکز اطلاعات فلسطین  کے مطابق آفی دیختر نے کہا کہ منشیات کی فراہمی بھی دہشت گردی کی ایک قسم ہے اور اس کا سدباب ہر ممکن طریقے سے کیا جائے گا

گذشتہ روز ایران کے صدر احمدی نژاد نے یوم القدس کے موقع پر کہا تھا کہ اسرائیل کو جلد ہی مٹ جائیگا

احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ جن ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کیا ہے مسلمان عوام ان سے خود نمٹ لیں گے

اسرائیل ایران پر الزام عائد کرتا ہے کہ ایران لبنان میں حزب اللہ کو سب سے زیادہ مالی اور اسلحے کی امداد دینے والا ملک ہے

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات