|
شامل ہیں
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ جھڑپ اس وقت شروع
ہوئی جب اسرائیلی فوج ٹینکوں سمیت جبالیہ کے علاقے میں داخل ہوگئی
اسرائیلی فوج کے جبالیہ میں داخلے پر فلسطینی
مسلح افراد نے اسرائیلی فوج پر فائرنگ کی جس کے بعد اسرائیل نے
فضائیہ کی مدد سے حملہ کرکے چھ افراد کو ہلاک کردیا
زخمی ہونے والوں میں خواتین بھی بتائی جاتی
ہیں
ادھر فلسطینی وزیر اعظم اور حماس کے رہنما
اسماعیل ھنیہ نے اپنے موقف کو ایک بار پھر دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ہم
اسرائیل کو تسلیم نہیں کرینگے
چند روز قبل اسرائیل کے وزیر اعظم ایہود المرٹ
نے صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقات کرنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی
واضع رہے فلسطینی صدر محمود عباس اسرائیل کو
فوری پر تسلیم کرنے پر رضا مند ہیں اور حماس حکومت پرزور ڈال رہے ہیں
کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کرے تاہم حماس نے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے
انکار کردیا ہے |