Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Wednesday, 25 October 2006 22:44 (PST)اشاعت

پچیس دنوں میں نوے امریکی فوجی ہلاک ہوئے

 

زرقاوی کے بعد امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے

عراق میں اس رواں ماہ کے پچیس دنوں میں امریکہ کے ناوے فوجی ہلاک ہوگئے تازہ ترین ہلاکتوں میں کم از کم تین امریکی فوجی شامل ہیں جس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد رواں ماہ میں نوے ہوگئی ہے

اکتوبر کے رواں ماہ میں اس قدر فوجی ہلاکتیں امریکہ کےلیئے ایک دھچکہ ہے تاہم صدر بش کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکہ کی کامیابی یقینی ہے

ادھر امریکہ میں رائے عامہ میں بش انتظامیہ کیخلاف جذبات بھی مشتعل ہو رہے ہیں جبکہ امریکی میڈیا بھی اب صدر بش کی حمایت سے ہاتھ کھینچ رہا ہے

اس سے قبل امریکی میڈیا عراق میں بش انتظامیہ کی حمایت کرتا آیا تھا تاہم اب میڈیا بھی عراق میں فوجیوں پر بیتتنے والی مشکلات سامنے لا رہا ہے

عراق: بائیس دنوں میں امریکہ کے ستاسی فوجی ہلاک

عراق میں رواں ماہ کے بائیس دنوں میں امریکہ کے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد ستاسی ہوگئی ہے بغداد میں مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپوں اور سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سمیت دیگر واقعات میں مزید چھ امریکی فوجی ہلاک ہوگئے

اس طرح رواں ماہ کے صرف بائیس دنوں میں عراق میں امریکہ کے ستاسی فوجی ہلاک ہوئے ہیں

ادھر صدر بش نے عراق کو ویتنام کی مشاہبت قرار دیا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ عراق سے فوجوں کی واپسی امریکہ کےلیئے نقصان دہ ہوسکتی ہے

ان کا کہنا تھا کہ فوجوں کی واپسی کی بجائے عراق میں حکمت عملی تبدیل کی جائیگی

سترہ دنوں میں چھیاسٹھ امریکی فوج ہلاک

عراق میں مختلف مقامات پر ہونے والے دھماکوں ، جھڑپوں اور فائرنگ کے نتیجے میں گذشتہ تین دنوں میں کم از کم نو امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ بدھ کے روزعراق کے ایک صوبائی انٹیلی جنس سربراہ کو ان کے محافظوں سمیت ہلاک کردیا گیا

بغداد میں امریکی فوجیوں کی ایک گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے تباہ ہوگئی جس میں کم از کم چار امریکی فوجی ہلاک ہوگئے

بغداد ہی میں امریکی فوجیوں پر اچانک نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جو گشت پر تھے جن میں سے ایک فوجی ہلاک ہوگیا

ادھر عراق کے صوبہ دیالا میں بھی مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپ میں تین امریکی فوجی ہلاک اور کم از کم ایک فوجی زخمی ہوا

عراقی صوبہ الانبار میں بھی مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپ میں زخمی ہونے والے امریکی نے زخموں تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ دیا

امریکی فوجیوں کی یہ ہلاکتیں گذشتہ تین دن میں ہوئیں جبکہ ذرائع ابلاغ نے لکھا ہے کہ رواں ماہ کے ان سترہ دنوں میں عراق میں امریکہ کے چھیاسٹھ فوجی ہلاک ہوگئے

ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں ماہ کے سترہ دنوں میں ہر روز اوسطَ چار امریکی فوجی ہلاک ہوئے

عراق میں ابو معصب الزرقاوی کی ہلاکت پر عراقی وزیر اعظم مالکی اور امریکی فوج کے سربراہ نے کہا تھا کہ عراق میں اب مزاحمت دم توڑ دیگی تاہم الزرقاوی کے نائب جنہیں ابو حمزہ المہاجر کے نام سے جانا جاتا ہے کی سربراہی میں امریکی فوج پر کہیں یادہ حملے کیئے اور زرقاوی کے بعد پہلے کی بہ نسبت امریکی فوجیوں کی کہیں زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات