Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Sunday, 22 October 2006 22:47 (PST)اشاعت

لبنان پر حملوں میں فاسفورس بم استعمال کیئےگئے

 

اسرائیل نے فاسفورس بموں کے استعمال کا اعتراف کر لیا

اسرائیلی حکومت نے لبنان پر تینتیس روزہ جارحیت کے دوران فاسفورس بم استعمال کرنے کا اعتراف کرلیا ہے

اسرائیلی  اخبار ہاآرتص نے اپنی تازہ اشاعت میں اسرائیلی حکومت کے فوجی ذرائع کے

حوالے سے لکھا ہے کہ اسرائيل نے لبنان پر حالیہ وحشیانہ حملوں کے دوران فاسفورس بموں سمیت اپنے تمام وسائل استعمال کئے تھے ۔

فاسفورس بم تیزی سے آگ بھڑکاتا ہے اور انسانی بدن کو جلادیتا ہے جو اکثر اوقات جان لیوا ثابت ہوتاہے

جنگ کے دوران زخمی ہونے والے لبنانی شہریوں کے معائنے کے بعد تیار کی گئی رپورٹ سے بخوبی ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے لبنان پر حملے کے دوران فاسفورس بم استعمال کئے تھے

جنیوا کنونشن کے تیسرے پروٹوکول کے مطابق جنگوں کے دوراں خصوصا" رہائشی علاقوں پر فاسفورس بموں سمیت کیمیاوی اور جراثیمی ہتھیاروں سے حملہ کرنا ممنوع ہے

تاہم اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے حملوں میں فاسفورس بموں کا استعمال عالمی قانون کے مطابق کیا

لبنان پر اسرائیلی حملے اور بعد ازاں جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے فاسفورس بموں کے استعمال سے انکار کیا تھا

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات