Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Wednesday, 19 July 2006 19:14 (PST)اشاعت

سینکڑوں لبنانی فوجی اسرائیلی فوج کی حراست میں

امجد علی

اردو سروس ڈاٹ نیٹ

اسرائیلی فوج نے اکیس لبنانی ہلاک جبکہ سینکڑوں گرفتار کیئے ہیں

اسرائیلی حملوں کے بعد لبنانی فوج کا کہیں اتہ پتہ نہیں جبکہ حزب اللہ کے سات سے آٹھ ہزار جنگجو اسرائیلی فوج کے ساتھ برسرپیکار ہیں

اسرائیل بیروت اور اس کے گردنواح میں

بمباری جاری رکھے ہوئے ہے

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کے اس تناسب پر غور کیا جائے تو ایسا لگتا ہے اسرائیلی فوج حملے کرنے میں وہ اہلیت نہیں رکھتی جس کا شہرہ ہے اور اگر ایسا نہیں ہے تو پھر اسرائیلی حملوں کا مقصد صرف لبنان کو پچاس برس پیچھے دھکیلنا ہے اور عام شہریوں کو قتل کرنا ہے

تاہم اس وقت ایک بڑا سوال یہ ہے کہ لبنان کی فوج کہاں ہے ؟

لبنان کی فوج موجودہ اسرائیلی حملوں کے دوران کہیں نظر نہیں آتی یا پھر لبنانی فوجی ان علاقوں میں نطر آتے ہیں جو اسرائیلی حملوں میں تباہ ہوچکے ہیں

کیا لبنانی فوج ایک سوشل فورس بن کر رہ گئی ہے ؟

عسکری ماہرین کے علاوہ خود لبنانی شہری حیران ہیں کہ اسرائیلی حملوں کا جواب حزب اللہ دے رہی ہے لیکن فوج کا کہیں پتہ نہیں

اسرائیلی فضائیہ(اور اب پیدل فوج بھی ) اب تک لبنانی فوج کی متعدد بیرکوں کو تباہ کرچکی ہے جبکہ ان حملوں میں سترہ لبنانی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں

لبنانی شہریوں کا خیال تھا کہ فوجیوں کی ہلاکتوں کے بعد فوج بھی حزب اللہ کی مدد کو آئیگی  یا کم از کم اسرائیلی فوج پر کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی مقام سے حملے کریگی تاہم ایسا نہیں ہوسکا

لبنانی فوج کا ملک پر پڑنے والے اس کڑے وقت میں خاموش تماشائی بن کر رہ جانا ثابت کرتا ہے ، ایک تو لبنانی فوج اسرائیلی فوج کے شدید حملوں سے خوف زدہ ہوگئی ہے جبکہ دوسری جانب لبنانی فوج لبنان میں شامی فوج کی موجودگی کی وجہ سے کاہلی کا شکار ہوگئی تھی

شامی فوج کی لبنان میں موجودگی کی وجہ سے لبنانی فوج کا بظاہر کوئی کام کاج نہیں رہا تھا دوسری جانب اسرائیل کے ساتھ کسی بھی جھڑپ کے موقع پر حزب اللہ تنہا اسرائیل پر حملے کرتی تھی

یہی وجہ ہے کہ اب اچانک لبنان پر شدید قسم کے حملوں کے بعد لبنانی فوج وہ کام نہیں کر پارہی جو کسی بھی ملک کی فوج کے کرنے کے ہوتے ہیں

ممکن ہے چند گھنٹوں یا مزید چند روز میں عوام کا غم و غصہ باہر  آئے اور لبنانی فوج کم از کم اپنے اوپر ہونے والے حملوں کا ہی جواب دے سکے، اسرائیلی فوج نے اب تک سینکڑوں لبنانی فوجیوں اور سیکورٹی اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے جس میں کئی ایک افسر بھی شامل ہیں

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات