Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Wednesday, 14 June 2006 18:13 (PST)اشاعت

’اسلامسٹ اور جہاد ‘کے اصل مطلب پر تحقیق

یورپی میڈیا کے علاوہ حکام بھی’ اسلامی دہشتگرد ‘ کا لفظ استعمال کرتے ہیں

یورپی یونین مسلمان نوجوانوں کو مغرب میں رہتے ہوئے انتہاپسندی کی طرف راغب ہونے سے روکنے کی کوششوں میں مدددینے کیلئے کمیونیکیشن سٹریٹجی پر کام کر رہی ہے اور اس سلسلہ میں پہلی دستاویزات رواں سال دسمبر تک مکمل کرنے کی امید ظاہر

کی گئی جس کی بنیاد پر یورپی یونین اپنی لغت وضع کرے گی جن میں الفاظ کے معانی تہذیبوں، تاریخ اور سیاست کے پس منظر میں دئیے جائیں گے

ذرائع کے مطابق یورپی یونین اپنی کمیونیکیشن سٹریٹجی میں یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ مسلمان ممالک میں لفظ ”اسلامسٹ“ سے کیا مراد لی جاتی ہے اور لفظ ”جہاد“ کا اصل مطلب کیا ہے

یورپی یونین کے ذرائع کے مطابق لفظ اسلامسٹ اور جہادی تہذیبوں کے درمیان حساس سمجھے جانے والے الفاظ میں سے ہیں جن کے استعمال سے بعض اوقات مسلمان برادری میں اشتعال پیدا ہو رہا ہے

ڈنمارک میں متنازعہ کارٹون کی اشاعت کے بعد پیدا ہونے والے احتجاج نے 25 رکنی یورپی یونین کو اپنی تمام لغت وضع کرنے پر مجبور کر دیا ہے جس کو وہ انتہاپسندی کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے استعمال میں لائیں گے

آسٹریا نے یورپی یونین کے صدر کی حیثیت سے مزید اسلام اور زبان دانی کے ماہرین پر مشتمل متعدد کانفرنسیں رواں سال کے آغاز کے بعد منعقد کروائی ہیں اور اس ضمن میں پہلی دستاویز بنا لی گئی ہے جس کو دسمبر تک فائنل کیا جائے گا

ذرائع کے مطابق مسودہ کے دیباچہ میں کہا گیا ہے کہ بعض اوقات غلطی سے منتخب کردہ الفاظ کے غیرارادی استعمال سے کسی کی دلآزاری ہو جاتی ہے اور اس کے گہرے نفسیاتی منفی اثرات مرتب ہو جاتے ہیں اور انتہاپسندی کے عمل کو بڑھاوا دینے کا باعث بنتے ہیں

دیباچہ میں یورپی حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس طرح کے الفاظ کے استعمال سے گریز کریں جن کے استعمال سے ارادی یا غیرارادی طور پر کسی ایک مذہب سے ان کے تعلق کا اشارہ وضع ہوتا ہو

دیباچہ میں اس بات سے بھی خبردار کیا گیا ہے کہ یورپی حکومتیں اور حکام مذہبی زبان استعمال نہ کریں اور نہ ہی کسی مذہبی بحث میں مداخلت کریں کیونکہ اس سے مسلم برادری کی طرف سے انتہاپسندی کے خاتمہ کی کوششوں کو زک پہنچتی ہے

دیباچہ میں لفظ ”اسلامسٹ“، ”جہاد“ اور ”فنڈامنٹلسٹ“ کے استعمال کو بالخصوص سوچ سمجھ کر استعمال کرنے پر زور دیا گیا ہے

یورپی یونین کی طرف سے مستقبل میں مرتب کردہ لغت میں الفاظ کی تشریح ثقافتوں، تاریخ، سیاست اور مذہب کے پس منظر سے کی جائے گی تاکہ اس لغت کو استعمال کرنے والا ان الفاظ کے استعمال سے ممکنہ طور پر پیدا ہونے والی غلط فہمیوں سے آگاہ رہے

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات