|
شاذوناذر ہی کوئی دکھائی دیتا کہ جس ملک
کی سرحدوں کا تعین اس نے کیا تھا وہ آج فرقہ وارایت کے ہاتھوں
ٹکڑے ٹکڑے ہونے کے قریب ہے
محافظ علی منصور کا کہنا ہے قبر کی دیکھ بھال
میں ہی کرتا ہوں لیکن کوئی آتا ہی نہیں
وزیراعظم نوری المالکی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ عراق میں ایک
دوسرے سے نبردآزما سنیوں ، شیعوں اور کردوں کو ملا کر ایک مخلوط
حکومت بنائیں گے
لیکن تاریخ بتاتی ہے کہ جدید عراق اپنی پیدائش کے پہلے ہی دن سے
تقسیم کا شکار رہا ہے
آج دفتر میں عراق کی جنوبی صحرائی سرحدیں تیار کرتے میری صبح کافی
اچھی گزری”عربی اور فارسی زبان کی ماہر بیل نے 1921 میں اپنے باپ کو
ایک خط میں لکھا
مجھے ایک لمحے کے لئے بھی اس میں شک نہیں کہ اقتدار سنیوں کے پاس
ہونا چاہیے
گو کہ وہ عددی لحاظ سے اقلیت میں ہیں ؛
بصورت دیگر آپ کے پاس ایک ملوکیت ہو گی اورجو سراپا شیطان ثابت ہو
گی”بیل نے ایک دوسرے خط میں لکھا
|