|
بھی ہے
ہر چرن سنگھ
پہلے پاکستانی سکھ ہیں جنہوں نے پاکستان آرمی میں کمیشن حاصل کیا
اور اب ایک سو سولہویں لانگ کورس کا دوسرا مرحلہ طے کر رہے ہیں
ہفتے کے روز
انہوں نے پاکستان کے وزیر اعظم شوکت عزیز سے بھی ملاقات کی ہے
ہرچرن سنگھ کا
کہنا ہے کہ انہیں پاکستانی ہونے اور پاکستانی فوج میں کمیشن حاصل
کر کے پہلا پاکستانی فوج سکھ ہونے پر فخر ہے
ہر چرن سنگھ
اسی کے ساتھ پاکستانی فوج کے پہلے سکھ شہید ہونے کی تمنا کا
اظہار بھی کرتے ہیں
ان کا کہنا ہے
کہ ان کی تمنا ہے کہ جس طرح پاکستانی فوج میں پہلے سکھ ہیں اسی
طرح شہید ہونے میں بھی پہلے سکھ کہلائیں
ہر چرن سنگھ
اپنے بہن بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں
ہر چرن سنگھ کے
اہل خانہ ان کے فوج میں بھرتی ہو کر کمیشن لینے اور عنقریب ہی
افسر بننے پر بہت خوش ہیں
وزیر اعظم شوکت
عزیز نے پاکستانی آرمی میں پہلے سکھ فوجی کی شمیولت کو خوش آئند
قرار دیا ہے
ہر چرن سنگھ نے
دوران پریڈ سکھوں کی روائتی داڑھی کے علاوہ سر پر سکھوں والی
پگڑی اور ہاتھ میں کڑا پہنا ہوا تھا
تاہم ہر چرن
سنگھ کی پگڑی کا سبز رنگ پاکستان کے جھنڈے سے مشابہ تھا جس
میں سفید پٹی لگی ہوئی تھی
|