Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Sunday, 12 November 2006 11:04 (PST)اشاعت

امریکن بیوی نے اچانک ائرپورٹ پر چلانا شروع کردیا

عبدالشکور ابی حسن
اردوسروس ڈاٹ نیٹ، کویت سٹی

امریکن بیوی نے اچانک ائرپورٹ پر چلانا اور گالی گلوچ شروع کردی

میں ششدرہوکر رکھا گےااورمجھے اپنے کانوں پر یقین نہیں آرہاتھا جب میں فون پر اپنی دوبیٹیوں کو یہ کہتے ہوئے سنا بابا آئندہ آپ ہمیں قرآن پاک کے نسخے نہ بھیجا کریں کیونکہ ہم نے عیسائےت قبول کرلی ہے ۔سعودی عرب کے عربی اخبار’’الوطن ‘‘ نے اپنی

ایک رپورٹ میں شائع کی ہے جبکہ بیٹیوں کے والد کے نام کو ضیغہ راز میں رکھتے ہوئے لکھا ہے کہ اس کی دونوں بیٹیاں سہیلہ (15سالہ)صومیہ (9سالہ)اپنی امریکی نژادماں کے ساتھ امریکہ میں رہائش پذیر ہیں

الوطن اخبار نے باپ کے حوالے سے کہاکہ جب میں امریکہ میں زیر تعلیم تھا تو ایک امریکی خاتون سے شادی کرلی جس نے باقاعدہ اسلام قبول کرلیاتھا اوربعدازاں ہم دونوں خوش وخرم سے زندگی گزار رہے تھے ہماری دوبیٹیوں کی پیدائش اور قومےت امریکی ہیں ۔میں گریجویشن کرنے کے بعد سعودی عرب آئے اور یہاں آکر ایک پرائیویٹ کمپنی میں ملازمت اختےار کرلی

اس نے کہاکہ میری امریکی بیوی نے سعودی عرب کا ماحول دل سے قبول نہیں کیاتھا جس کی وجہ سے اکثروہ شکایت کرتی رہتی تھی ۔لہذا مجھے ماسٹر کرنے کے لئے امریکہ جانا پڑا جہاں ہماری دوسری بیٹی کی ولادت ہوئی ۔1999ء میں ماسٹر کرنے کے بعد میں جب واپس سعودی عرب آیاتو میری بیوی نے ایک بارپھر ماحول کواچھا نہ کہتے ہوئے میرے ساتھ شکایات کا سلسلہ جاری رکھا

اس نے کہاکہ وہ علاج کی غرض سے امریکہ گیااور بچے بھی میرے ساتھ تھے جب ہم ایمسٹرڈیم کے ایئر پورٹ پر پہنچے تو میری بیوی نے حجاب اتاردیا اور چیخنے لگی اور مجھ سے بدتمیزی پر اتر آئی اور گالی گلوچ شروع کردی

میں نے امریکہ جانے کا ارادہ ترک کردیا اور سعودی ایئر لائنز کے دفتر گےا کیونکہ مجھے محسوس ہوا کہ میری بیوی نہ صرف مجھے سے علیحدگی پر تلی ہوئی ہے بلکہ میری دونوں بیٹیوں کو بھی ساتھ لے جانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔میری بیوی نے ایئر پورٹ سیکیورٹی سے کہاکہ میرا خاوند مجھے اور میری دونوں بیٹیوں کو قتل کرنا چاہتاہے سیکیورٹی والوں مجھے کہاکہ آ پ امریکہ چلے جائیں یا پھر سعودی عرب اکیلے واپس چلے جائیں

میں نے اپنا سفر جاری رکھا میں جونہی امیریکی ایئر پورٹ پر پہنچے تو سیکیورٹی والوں نے مجھے روکا اور مجھ سے تحقیقات شروع کردی جو میری بیوی نے پہلے ان کو فون کرکے بتادےا تھا ۔اس نے کہاکہ میرے سسر نے میری بیوی اور بچیوں کو ایک نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا جن کو ملنے کے لئے میں باربارکوشش کی لیکن میں ناکام رہا حتی کہ میں نے ایک امریکی قانون دان کی وساطت سے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن 9/11کا واقعہ رونما ہونے کی وجہ سے میرا کیس انتہائی کمزور ہوگیا اور مجھے واپس سعودی عرب واپس آناپڑا

ایک فلسطینی نژاد امریکی قانون دان نے مجھ سے رابطہ کرکے مجھے کہاکہ میری سابقہ بیوی نے ایک دوسرے شخص سے شادی کرلی ہے اوروہ اس سے بھی طلاق لے رہی ہے لہذا مجھے مشورہ دیا گیاکہ میں دوبارہ اپنے کیس کو عدالت میں لے جائوں جس سے مجھے پورا انصاف ملنے کی امید ہے

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات