Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Sunday, 01 October 2006 21:42 (PST)اشاعت

محمد افضل کی پھانسی سے کشمیر میں ہیجان پیداہوگا

بھارت کے زیر انتظام جموں کشمیر کی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی سے ’امجد علی طاھر‘ کا خصوصی انٹرویو

محمد افضل کی سزائے موت پر کشمیر میں ہیجان پیدا ہوگا، گیلانی

بھارت کے زیر انتظام جموں کشمیر کی حریت کانفرنس کے چیئر مین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں ہونے والے مظاہرے کشمیری نوجوان محمد افضل کی سزائے پھانسی کیخلاف ہو رہے ہیں۔حریت کانفرنس کے چیئر مین سید

علی گیلانی نے ’’ اردو سروس ڈاٹ نیٹ ’’ جرمنی کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت محمد افضل کوپھانسی  دینے کی غلطی کر رہا ہے
علی گیلانی نے کہا کہ بھارت کی عدالت نے محمد افضل گورو کو جو پھانسی کی سزا دی ہے یہ مظاہرے اسی سزا کیخلاف ہو رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ پولیس ان مظاہروں کو اپنی جارحیت سے دبانے کی کوشش کر رہی ہے
سید علی گیلانی نے اس سوال کے جواب میں کہ ، آپ نے کل یہ بات کہی ہے کہ محمد افضل گورو کو بھارت کی طرف سے سزا دینا دوسری بڑی غلطی ہوگی، اور کیا آپ سمجھتے ہیں کہ بھارت یہ غلطی کریگا ؟ انہوں نے کہا کہ بھارت ساٹھ سال سے غلطیوں پر غلطیاں کرتا آرہا ہے اور اس کو اپنی غلطیوں کا احساس ہی نہیں ہے

علی گیلانی کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیری مظلوم قوم کے ساتھ جو معاہدہ کیا تھا کہ انہیں اپنی مرضی اور آزادی سے رہنے کا حق ہوگا وہ بھی پورا نہیں کیا
سید علی گیلانی نے اس سوال کے جواب میں ، کہ کیا آپ محمد افضل گورو کو بے گناہ خیال کرتے ہیں جبکہ بھارتی عدالت نے جو انہیں سزائے موت کی سزا سنائی ہے وہ ظاہر ہے کسی ثبوت کے تحت ہی ہوگی ؟
انہوں نے کہا کہ محمد افضل گورو پارلیمنٹ دھماکوں میں براست ملوث نہیں ہے اور یہ بات محمد افضل کی بیوی نے بھی کہی ہے


علی گیلانی کا کہنا تھا کہ محمد افضل گورو کی بیوی کا کہنا ہے کہ محمد افضل کو اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع بھی نہیں دیا گیا، انہوں نے کہا کہ ان سے فون نمبر وغیرہ لیئے گئے ہیں اور انہیں ملوث کیا گیا ہے اور انہیں وکیل بھی فراہم نہیں کیا گیا
سید علی گیلانی سے سوال کیا گیا کہ اگر بھارت سرکار محمد افضل گورو کو سزائے پھانسی دیتی ہے تو بھارت سرکار کو جموں کشمیر اور بھارت میں کن مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے ؟


سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارت اپنی طاقت کے بل بوتے پر یہاں رہنا چاہتا ہے، انہوں نے کہا کہ مقبول بٹ کو گیارہ فروری انیس چوراسی تختہ دار پر لٹکایا گیا جبکہ مقبول بٹ ایک فریڈم فائٹر تھا تاہم ایسی غلطیاں بھی ہو سکتی ہیں جو ان سے بھی ہوئیں ہوں لیکن یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ کوئی قوم ایسے اقدام کیوں کرتی ہے


انہوں نے کہا کہ اگر محمد افضل گورو کو بیس اکتوبر کو تختہ دار پر لٹکایا جاتا ہے تو یہاں جموں کشمیر میں ہیجانی کیفیت پیدا ہو جائیگی لیکن بھارت سرکار کے پاس دس لاکھ فوج ہے وہ طاقت ور ہیں
انہوں نے کہا کہ یہاں فوج اور سیکورٹی والے پر امن مظاہرین کو بڑی بے رحمی سے اپنے تشدت کا نشانہ بناتے ہیں انہوں نے کہا لبنان پر اسرائیلی حملے کیخلاف جب ہم نے مظاہرہ کیا تو میں جلسہ منتشر کرنا چاہ ہی رہا تھا کہ پولیس نے خواتین پر اس قدر بے دردی سے تشدت کا نشانہ بنایا گیا کہ ایک لڑکی کی ٹانگ ٹوٹ گئی


سید علی گیلانی نے اس سوال پر کہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی تنظیمیں ہیں تو کیا کشمیری لوگوں کو غائب کیا جاتا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ اب تک دس ہزار افراد کو گرفتار کرکے غائب کر دیا گیا ہے جن میں خواتین بھی شامل ہیں
صدر مشرف اور منموہن کے درمیان ہوانا میں ہونے والے معاہدے جس میں دونوں ممالک مل کر دہشتگردی کیخلاف کام کرینگے کے بارے سوال پر کہ یہ کون دہشتگرد ہیں جن کیخلاف یہ دونوں ممالک مل کر کام کرینگے ؟ انہوں نے کہا کہ یہ تو ابھی نہیں کہا جا سکتا کہ یہ کس کیخلاف ہوگا لیکن صدر مشرف نے امریکہ کو چھ سو کے قریب افراد گرفتار کرکے دیئے ہیں تو یہ دیکھنا ہے اب یہ معاہدہ کس کیخلاف ہے


اس سوال پر کہ کیا آپ کو کسی سے خطرہ ہے ، اگر ایسا ہے تو ایسا کون کر سکے گا کس کو اس کا فائدہ ہوگا ؟ علی گیلانی نے کہا کہ مجھ پر اب تک سولہ جان لیوا حملے ہو چکے ہیں یہاں تک کہ ایک بار مجھے مارنا چاہا گیا تو ایک فوجی افسر نے کہا کہ ، کیا اس کُتے کی دوکان بند ہوگئی


ا نہوں نے کہا مجھے ایک بار جب گرفتار کر کے جیل میں رکھا گیا تو مجھ پر بدترین تشدد کیا گیا یہاں تک میرے ساتھ والے کمرے میں گیس کا سسٹم تھا لیکن انہوں نے گیس کی بجائے گوئلے استعمال کیئے جس کا تمام دھواں میرے کمرے میں آنے کی وجہ سے میرے گردے کو نقصان پہنچا اور مجھے ٹاٹا ہسپتال میں لے جایا گیا جہاں میرا ایک گُردہ نکال دیا گیا


بھارتی فوج اور سیکورٹی فورسز پر عائد کیئے جانے والے آبرو ریزی کے الزامات میں کسی اہلکار کو کوئی سزا ملی ؟ اس سوال کے جواب میں سید علی گیلانی نے کہا کہ ہو سکتا ہے کسی کو معطل کردیا گیا ہو یا کورٹ مارشل کیا گیا ہو لیکن اس بارے میں ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا اور نہ ہی ہمیں معلوم ہے

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات