Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Friday, 21 July 2006 20:12 (PST)اشاعت

ایران پر حملے سے پاکستان متاثر ہوگا ، فیصل محمد

لبنان پر اسرائیلی حملے ، عالم اسلام کا ردعمل اور پاکستانی سیاست پر اوآئی سی کے مبصر اور ممتاز سفارتکار فیصل محمد کا انٹرویو

اسرائیلی فوجیوں کی گرفتاری کو بہانہ بنا کر لبنانی مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، فیصل محمد

اوآئی سی کے مبصر اور ممتاز سفارتکار فیصل محمد نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کے بارے میں کہا ہے کہ اسرائیل کے لبنان پر حملوں کا مقصد اپنے دو حراست میں لیئے گئے یا اغوا کیئے گئے فوجیوں کی رہائی نہیں ہے بلکہ یہ جارحیت لبنانی مسلمانوں کی نسل کشی کرنے کے لیئے

کی گئی ہے

فیصل محمد کا آڈیو انٹرویو سننے کےلیئے کلک کریں

 

اوآئی سی کے مبصر فیصل محمد نے ان خیالات کا اظہار ’ اردو سروس ڈاٹ نیٹ ‘ کو اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا

انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین اور حزب اللہ کے ہزاروں افراد کو اپنی جیلوں میں ڈال چکا ہے اور متعدد افراد کو تفتیش کے نام پر ہلاک کرچکا ہے تو اس بارے میں ایسا شور نہیں ڈالا نہیں جاتا اور نہ ہی اسرائیل کی مذمت کی جاتی ہے

فیصل محمد کا کہنا تھا کہ اسرائیل ان علاقوں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے جو اس سے قبل اس سے آزاد کروائے گئے تھے

اوآئی سی کے کردار کے بارے میں انہوں نے کہا اوآئی سی کوئی جنگ کرنے والی تنظیم نہیں ہے بلکہ اوآئی سی ایک مسلم تنظیم ہے جس کا کام سیاسی معاملات کو سلجھانا ہے

انہوں نے کہا کہ ، ہاں یہ بات درست ہے کہ اوآئی سی نے اسرائیلی حملوں پر وہ ردعمل ظاہر نہیں کیا جو اوآئی سی کو کرنا چاہیئے تھا ،

انہوں نے کہا کہ اوآئی سی کا ردعمل اس صورتحال میں سست ضرور تھا

اس سوال پر کہ اوآئی سی کے گزشتہ اجلاس کے بعد جو ’مکہ اعلامیہ‘ جاری کیا گیا تھا اس میں کہا گیا تھا کہ ایک مسلم ملک پر حملہ تمام پر حملہ تصور کیا جائیگا؟

فیصل محمد کا کہنا تھا کہ ہم اسی سلسلے کو آگے بڑھا رہے ہیں اور لبنان پر اسرائیلی حملوں پر اوآئی سی نے یورپی یونین اور امریکہ پر سخت دباؤ ڈالا ہے جس کی وجہ سے اقوام متحدہ میں قرارداد پیش کی گئی ہے

لبنان پر اسرائیلی حملہ یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ جب چاہے دیگر عرب ممالک پر حملہ کر سکتا ہے ؟

فیصل محمد کا کہنا تھا کہ یہ درست ہے اور ایسا ہی بلکہ میں ایک قدم آگے بڑھ کر یہ کہونگا کہ اقوام متحدہ نے مسلمانوں کےلیئے کیا کیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے کوفی عنان سلامتی کونسل میں ایک قرارداد پیش کی تھی لیکن امریکہ نے اسے ویٹو کردیا

ان کا کہنا تھا کہ میں یہ کہونگا کہ مسلمان ممالک مستقبل کےلیئے اقوام متحدہ کے بارے میں اپنے نظریات پر نظر ثانی کریں

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو مستقل نشت حاصل کرنی چاہیئے

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات