ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

 
 
 

 

 

 

 

 
 
 

 

 
 
 

 

 
 
 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
 

Tuesday, 20 December 2005 23:20 PSTاشاعت

 

دونو ممالک کے عوام انتظار میں

 

یاسمین خان ۔ نئی دہلی

اردو سروس ۔ نیٹ

 

منموہن سنگھ کا کہنا ہے کہ کشمیر میں در اندازی کی بندش کے بعد معاملات آگے بڑھ سکتے ہیں

اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کےلیئے بھارت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ اپنی پہلی نزل فرانس پنچ گئے ہیں جہاں وہ فرانسیسی اعلی حکام سے ملاقات کرینگے منموہن سنگھ اپنے دورہ فرانس کے دوران فرانس سے آبدوزیں خریدنے کا معاہدہ کر سکتے ہیں

بھارتی وزیر اعظم کا دورہ فرانس اس بار خاصی اہمیت کا حامل ہے

منموہن سنگھ فرانس کے دورے کے بعد وہاں سے امریکہ روانہ ہو جائینگے جہاں وہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کرینگے

بھارتی وزیر اعظم نے دورہ فرانس پر جاتے ہوئے میڈیا سے اپنی بات چیت میں کہا ہے کہ میں امریکہ میں پاکستان کے صدر پرویز مشرف کے ساتھ اپنی ملاقات کا شدت سے انتطار کر رہا ہوں

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری آئی ہے اور وہ پاکستانی صدر کے بیانات اور ان پر کیئے جانے والے عمل پر یقین رکھتے ہیں

بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان میں موجود دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کر دیا جائے اور کشمیر میں شدت پسندی  کا خاتمہ ہو جائے تو بھارت پاکستان کے ساتھ مزید بہتر طریقے سے بات کر سکتا ہے

منموہن سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ صدر مشرف کے اقدام پر یقین رکھتے ہیں ۔ اسی کے ساتھ ان کا کہنا تھا دیکھنا یہ ہوگا کہ یہ اقدام کس قدر موثر ہیں

بھارتی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بھارت کسی طور دوبارہ سرحدوں کی حد بندی نہیں کریگا

انہوں نے کہا کہ سرحدوں کی حد بندی کی بجائے سرحدوں کھولا جا سکتا ہے

ادھر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کی تقریب میں شریک ہونے کےلیئے امریکہ پہنچنے والے پاکستانی صدر پرویز مشرف بھی بھارتی وزیر اعظم کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں

پاکستانی صدر کا کہنا تھا کہ وہ منموہن سندگ سے مسئلہ کشمیر پر بات کرینگے

دونوں ممالک کی عوام اپنے سربراہوں کی ملاقات کے نتائج کے انتطار میں ہے 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

دوست کو ارسال کریں

صفحہ اول

 

صفحہ اول

پاکستان

بھارت

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

فن اور فنکار

کالم ۔ تجزیئیے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

©urdu-serviceتمام جملہ حقوق بحق اردو سروس محفوظ ہیں