|
موت کے خاتمے پر بھی دونوں
رہنماوں کے درمیان ضرور بات ہوئی ہو گی
پاکستان کے صدر جنرل پرویز
مشرف نے منموہن سنگھ کو یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ سربجیت سنگھ
کی سزائے موت کے بارے میں ہمدردانہ غور کرینگے
پاکستانی صدر کا کہنا تھا
کہ وہ فوجی ہونے کے باوجود کسی کی جان نہیں لے سکتے ، لیکن پاکستان
میں ان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے جرم میں ملوث ایک پاکستانی فوجی
کو سزائے موت دے دی گئی ہے جبکہ دوسرے کئی کو سزائے موت کی سزا
سنائی گئی ہے
بھارت کے وزیر خارجہ نٹور
نے اپنے تازہ انٹرویو میں جو انہوں نے امریکی میڈیا کو دیا ہے میں
اس امید کا اظہار کیا ہے کہ سربجیت سنگھ کی سزائے موت ختم کر دی
جائے گی
چند دن قبل پاکستانی میڈیا
نے خبر دی تھی کہ بھارت سے سربجیت سنگھ کی بہن اور دیگر افراد
سربجیت سنگھ کو ملنے کےلیئے لاہور جانا چاہتے تھے لیکن صدر مشرف نے
انہیں اجازت نہیں دی تھی
پاکستان کا کہنا تھا کہ اس
سے پاکستان میں ان کیخلاف اشتعال پیدا ہونے کا خطرہ ہے
اس کے بعد بھارت کی درخواست
پر پاکستان میں بھارت کے سفارت خانے کو سربجیت سنگھ سے ملاقات کی
اجازت دے دی گئی تھی |