|
بھارت نے ملک کی مختلف
جیلوں میں قید کئی بچوں اور ایک عورت سمیت کم از کم ایک سو پچاس قیدی رہا کیئے
ہیں
بھارتی حکام کے مطابق کچھ
پاکستانی قیدیوں کو رہا نہیں کیا گیا جن کی سہی تعداد نہیں بتائی
گئی
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ
رہا نہ کیئے جانے والے قیدیوں پر سخت قسم کے الزامات ہیں اور ان
پاکستانی قیدیوں پر کیس چل رہے ہیں
بھارت کی جیلوں سے رہا کیئے
گئے ان قیدیوں کو پیر کے روز واہگہ سرحد پر بھارتی حکام پاکستانی
حکام کے حوالے کرینگے
ادھر پاکستان سے آمدہ
اطلاعات کے مطابق حکومت پاکستان نے بھی بھارتی قیدیوں کو رہا کیا
ہے جن کو کراچی سے لاہور لایا گیا ہے اور ان قیدیوں کو بھی واہگہ
سرحد پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا |