ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

 
 
 

 

 

 

 

 
 
 

 

 
 
 

 

 
 
 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
 

Tuesday, 20 December 2005 23:19 PSTاشاعت

 

بھارت میں بھی ایسے کئی گمنام قید ہونگے

 

یاسمین خان ۔ نئی دہلی

اردو سروس ۔ نیٹ

 

سربجیت سنگھ کوپاکستان سپریم کورٹ کی طرف سے سزائے موت سنائی گئی ہے(ٹی وی فوٹو)۔

پاکستان کی بڑی عدالت سپریم کورٹ کی طرف سے سزائے موت کی سزا پانے والے بھارتی جن پر پاکستان میں بم دھماکوں کے علاوہ بھارتی خفیہ ایجنسی ََ را  ََ  سے تعلق کہا جاتا ہے کی رہائی یا سزائے موت پر عملدرآمد ہونے سے پہلے ہی ایک اور ایسے ہی بھارتی قیدی کا پتہ چلا ہے جن پر

پاکستان میں دھماکے کرنے کے سلسلے میں سربجیت سنگھ کی طرح کے الزام عائد ہیں اور اس بھارتی شہری کو بھی سزائے موت کی سزا کا سامنا ہے ،لیکن اس بھارتی شہری کا کیس ہنوز سپریم کورٹ میں چل رہا ہے

یہاں اس بارے میں میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ کرپال سنگھ نام کے ایک بھارتی شہری جن کا تعلق پنجاب سے ہے پاکستان کی جیل میں قید ہیں اور ان پر بھی سربجیت سنگھ کی طرح کے الزامات عائد ہیں

کرپال سنگھ کی بہن اور بھابی نے اس سلسلے میں حکومت ہند سے مدد کی اپیل کی ہوئی ہے

اس سے پہلے سربجیت سنگھ کی بہن سرکار سے ان کی رہائی کےلیئے اپیل کر چکی ہیں اور پاکستان کے صدر مشرف نے ان کی رہائی یا سزائے موت پر ہمدردانہ غور کرنے کا وعدہ کیا ہے

کرپال سنگھ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اسی جیل میں سربجیت سنگھ بھی قید ہیں جہاں بھارتی سفارت خانے کے عملے نے ان سے ملاقات کی تھی

پاکستان کی طرف سے گذشتہ عشروں میں وہ بیانات جن میں بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے اینجٹوں کو گرفتار کرنے کے دعوے کیئے جاتے تھے لیکن ان کی شکلیں نہیں دکھائی جاتی تھیں

ان دو افراد کے کیس منظر عام آنے کے بعد لگتا ہے کہ مزید بھارتی شہری پاکستانی جیلوں میں قید ہوں

اسی طرح ممکن ہے بھارت میں بھی ایسے درجنوں  پاکستانی سربجیت ہوں جو ابھی تک گمنام ہوں اور ممکن ہے وہ بھی منظر عام پر آجائیں

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

دوست کو ارسال کریں

صفحہ اول

 

صفحہ اول

پاکستان

بھارت

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

فن اور فنکار

کالم ۔ تجزیئیے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

©urdu-serviceتمام جملہ حقوق بحق اردو سروس محفوظ ہیں