Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Sunday, 09 April 2006 11:44 (PST)اشاعت

ابو سالم مبینہ طور پر داؤد ابراہیم کا دست راست رہا

 

داؤد ابراہیم اور جاوید میاں داد کی حال ہی میں رشتہ داری قائم ہوئی ہے

مافیا سرغنہ ابو سالم نے معروف فلمساز وہدایت کار مہیش بھٹ کو ایک قانونی نوٹس جاری کرکے فلم گینگسٹر پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے ابو سالم کا کہنا ہے کہ بھٹ گروپ کی نئی فلم گینگسٹر ان کی زندگی سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے اور اس میں انہیں

مافیا سرغنہ دکھایا گیا ہے جبکہ وہ اپنے آپ کو گینگسٹر نہیں سمجھتے ہیں لیکن فلم کے پروڈیوسر مہیشن بھٹ کا کہنا یہ فلم ایک فکشن ہے اور کسی کی حقیقی زندگی پر مبنی نہیں ہے

ابو سالم کا کہنا ہے کہ ابھی ان پر کئی مقدمات چل رہے ہیں اور اس طرح کی فلم ان کے کیس پر اثر انداز ہوسکتی ہے

اپنے نوٹس میں سالم نے مہیش بھٹ سے فلم کے پرنٹس کو فوراً ضائع کرنے یا پھر اس فلم کے وکیل اشوک سروگی کے حوالے کرنے کے لئے کہا ہے

اس نوٹس کا جواب چوبیس گھنٹوں کے اندر طلب کیا گیا ہے مہیش بھٹ کے وکیل مجید میمن نے بتایا کہ انہوں نے اس قانونی نوٹس کا جواب دے دیا ہے

ان کا کہنا تھا کہ فلم گینگسٹر کا ابوسالم کی زندگی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور یہ پوری کہانی خیالی ہے

فلم گینگسٹر ایک ایسے کردار کی کہانی ہے جو پولیس اور انٹر پول سے بچنے کیلئے بھاگتا پھر رہا ہے اس کے ساتھ اس کی محبوبہ بھی ہے لیکن مشکل ترین حالات میں بھی وہ اپنی محبوبہ کا ساتھ نہیں چھوڑتا ہے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات