Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Tuesday, 12 September 2006 17:53 (PST)اشاعت

میمن خاندان کے چار افراد قصوروار‘تین بری

شاھدالاسلام

اردو سروس ڈاٹ نیٹ ، نئی دہلی

بھارت کا کہنا ہے کہ داؤد ابراہیم پاکستان میں ہے

ممبئی کی خصوصی ٹاڈا عدالت نے 1993 کے سلسلے وار بم دھماکوں میں میمن خاندان کے چار افراد کو قصور وار قرار دیا ہے جب کہ اس کنبہ کے تین افراد کو بری کر دیا گیاہے۔ قصور وار پائے گئے لوگوں میں یعقوب میمن، عیسی میمن، یوسف میمن اور روبینہ

میمن شامل ہیں جبکہ سلیمان میمن، حنیفہ میمن اور راحین میمن کو بری کر دیا گیا ہے

 یعقوب میمن گزشتہ دس برس سے جیل میں ہیں۔ عدالت جب یہ فیصلہ سنا رہی تھی اس وقت یعقوب عدالت میں موجود تھے۔ فیصلہ سنتے ہی وہ عدالت پر بر ہم ہوگئے۔ انکا کہنا تھا کہ ’یہاں بے قصوروں کو دہشت گرد بنایا جا رہا ہے، یہاں سب ڈرامہ چل رہا ہے

ممبئی کے1993کے سلسلہ وار بم دھماکوں کے اصل ملزم ےعقوب مےمن کو یہاں ٹاڈا کی نامزد عدالت کے جج پی ڈی کوڈے نے جب قصوروار ٹھہرایا تو یعقوب میمن  نے عدالت میں چیخ چیخ کرکہا کہ آپ لوگ بے قصور لوگوں کو قصوروار ٹھہرا کر انہیں دہشت گرد بننے پر مجبور کررہے ہیں

مسٹر میمن نے آج عدالت سے یہ اپیل بھی کی کہ قصوروار ٹھہرائی گئی ان کی بیوی روبینہ میمن  کو جیل حکام کے سامنے حوالگی کے لئے وقت دیا جائے کیونکہ اس پر چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال اور بیمار ساس کی تیمارداری کی ذمہ داری ہے

لیکن عدالت نے یہ درخواست یہ  کہتے ہوئے مسترد کردی کہ قانون کے تحت ایسی کوئی گنجائش نہیں ہے کہ قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد کسی ملزم کو خود کو حوالے کرنے کے لئے وقت دیا جائے

۔12مارچ1993کو سلسلہ وار بم دھماکوں سے ممبئی دہل گیا تھا جس میں 252افراد ہلاک اور سات سو سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔خیال رہے کہ یعقوب اور ان کی فیملی کے ارکان دھماکوں کے بعد ملک سے باہر چلے گئے تھے۔ لیکن اعلیٰ سیاسی رہنماوں کی یقین دہانی کے بعد انہوں نے خودسپردگی کردی تھی اور انہیں امید تھی کہ شاید عدالت ان کے ساتھ نرمی برتے

ٹائگر میمن نے یعقوب کو ہندوستان واپس آنے سے منع کیا تھا۔ یعقوب میمن کا شمار ممبئی کے بہترین چارٹرڈ اکاونٹنٹس میں ہوتا تھا اور انہیں ایک ذہین شخص سمجھا جاتا تھا

عدالت کے باہر سرکاری وکیل اجول نگم نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ جو لوگ اس واقعہ میں براہ راست ملوث تھے ان کی سزاوں کا تعین جلد سے جلد کیا جائے

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ سزائیں دینے کا عمل بھی کل سے شروع ہو جائے گا۔مافیا ڈان داود ابراہیم، ان کے بھائی انیس ابراہیم، ٹائگر میمن اور ان کے کئی ساتھی اس واقعہ کے اصل ملزم بتائے جاتے ہیں۔ یہ سبھی ملک سے فرار ہیں۔
 

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات