|
ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کی
چوٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن
سنگھ نے نئی دہلی میں ایک پریس بریفنگ کے دوران ناوابستہ تحریک کے
رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے مسئلے کا حل تلاش کرتے ہوئے
مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں ، جبھی اس لعنت کا سد باب ممکن ہے
کیوبا اور برازیل کے نو رہزہ دورے
پر روانگی سے قبل وزیر اعظم نے ایک ایسے وقت میں دہشت گردی کے خلاف
محاذآرائی پر زور دیا ہے جبکہ اس سربراہ کانفرنس کے دوران بطور خاص
پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف سے ملاقات کا امکان قوی تر ہے
مبصرین کا کہنا ہے کہ غالباًوزیر
اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ صدر پاکستان سے دوران ملاقات اس مسئلے پر
اپنی تشویشات کا اظہار کریں گے اور سرحد پار سے دہشت گردی کے ہورہے
واقعات پر روک لگانے کی بھی بات کریں گے
وزیر اعظم نے روانگی سے قبل
ہندوستانی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کے دوران کہا کہ ناوابستہ تحریک کے
116ارکان کیلئے یہ ضروری ہے کہ وہ باہمی اعتماد سازی کے جذبے کے تحت
اس سنگین مسئلے سے نبٹنے پر غور و خوض کریں
نو روزہ مصروف ترین دورے کے درمیان
ہندوستان کی جانب سے پیش کئے جانے والے متوقع اندیشوں اور خدشات کا
بین السطور ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان ایک فونڈر
ممبر کی حیثیت سے ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک میں نئی روح ڈالنے کا
خواہاں ہے
انہوں نے ہندوستان کے کلیدی رول کا
ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اس بات کا خواہاں ہے کہ ناوابستہ
تحریک کے رکن ممالک ترقی پذیر مملک کے مفادات میں ایک سرگرم کردار
نبھائیں
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی یہ
خواہش ہوگی کہ رکن ممالک اس مقصد کے حصول میں اپنا موثر کردار ادا
کریں
|