|
سالکیٹ، جنوبی گوامی شنکرن کی
جائداد شانکس انجےرنگ پرائےویٹ لمیٹڈ اور پونے میں اس کی مرسڈیز کار
ضبط کی جا رہی ہے
سی بی آئی نے قرقی کے لئے کل وارنٹ
حاصل کیا تھا۔سی بی آئی کے ترجمان نے بتایا کہ چونکہ شنکرن اشتہاری
مجرم قرار دیئے جانے کے30دن کے اندر پوچھ گچھ کے لئے سی بی آئی کے
سامنے پیش نہیں ہوا اس لئے قرقی کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے
تاہم عدالت نے ان املاک کی قرقی کی
اجازت نہیں دی ہے جو مشترکہ طور پر شنکرن اور اس کے کنبہ کے
ارکان کے نام ہیں
سی بی آئی کی ایک ٹیم گوا اور پونے
پہنچ گئی ہے اور مذکورہ حکم پر ضلع حکام کی مدد سے عمل در آمد
کیاجائے گا۔ املاک کے سیل کئے جانے کے بعد تفتیشی ایجنسی ان کی
کستودین ہوگی
اس سے پہلے جب سی بی آئی نے روی
شنکرن سے بحریہ کی ننہایت حساس دستاویزات کے مبینہ طور پر افشا
کئے جانے کے معاملہ میں اس سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی تھی
اور وہ حاضر نہیں ہوا تھا تو اس کے خلاف ضمانتی وارنٹ جاری کیا
گیاتھا اور اس کے بعد ایک ریڈ کارنرنوٹس، جاری کی گئی تھی
اس کے بعد جب شنکرن ایجنسی کے سامنے
پیش ہونے سے بچتا رہا تو اسے اشتہاری مجرم قرار دیا گیا
ایک طرف جہاں اس معاملہ میں 9
لوگوں کو ملزم بنایا گیا اور پانچ گرفتاریاں عمل ممیں آئیں
وہاں شنکرن لندن فرار ہونے میں کامےاب ہوگیا
اس کے خلاف اس سال جولائی میں فرد
جرم عائد کی گئی تھی۔ |