Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Wednesday, 20 September 2006 22:23 (PST)اشاعت

سیلنگ کی آگ پر دہلی پولس کا ’پٹرول‘

شاھدالاسلام

اردو سروس ڈاٹ نیٹ ، نئی دہلی

سلیم پور میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار

مشرقی دہلی کے سلیمپور علاقہ میں آج مشتعل ہجوم پرپولس نے  فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں چار افراد کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی جب کہ سو سے زیادہ افرادزخمی ہوگئے۔گرو تیغ بہادر اسپتال کے میڈیکل افسرایل سی ٹھاکراور اعلیٰ سرکاری اہلکاروں

نے فائرنگ مےں صرف دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے

پولس کی اس  کارروائی کے بعد علاقے میں کشیدگی کا ماحول برقرار ہے،امن قائم کرنے کیلئے سریع الحرکت فورس طلب کر لی گئی ہے۔ پولس کی گولی باری میں ہلاک ہونے والے افراد میں ایک 7سالہ بچہ بھی شامل ہے

خبروں کے مطابق شمال مشرقی دہلی کے سیلم پور علاقے میں ایم سی ڈی کی جانب سے کی جانے والی سیلنگ کے خلاف کاروباری طبقہ نے مکمل ہڑتال کیا ہوا تھا اور اس درمیان پولس کی ایک گشتی پارٹی وہاں سے گزر رہی تھی

پولس کا کہنا ہے کہ مشتعل ہجوم نے پولس پارٹی پرسنگ باری کی اور ڈپٹی کمشنر آف پولس کو نشانہ بنایا

مزاحمت کے نام پر کی جانے والی وحشیانہ پولس کارروائی کے تحت بے تحاشہ فائرنگ شروع کردی گئی اور اس کے نتیجے میں ایک کے بعد ایک لاشوں کا گرنا شروع ہوگیا حالانکہ پولس کا کہنا ہے کہ اس نے مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے اس وقت گولی باری کی تھی جب ہجوم کی جانب سے نقص امن برپا کرنے کی کوشش کی گئی

تاہم عینی شاہدین کہتے ہیں کہ پولس کی جانب سے بلا اشتعال کی جانے والی کارروائی کے نتیجے میں انسانی جانوں کا یہ اتلاف عمل میں آ یا۔دریں  اثنا سلیم  پور اور موج پور کے درمیان ایک  اندازے کے مطابق5کلومیٹر کا علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کررہا تھا۔ ہر طرف اینٹ  پتھر اور ٹوٹی ہوئی لاٹھیاں  بکھری تھیں ۔ حتیٰ کہ اس پورے علاقے میں سیمنٹ کے بنے ہوئے روڈ ڈےوائڈر بھی ٹوٹ گئے

ادھرایم سی ڈی کی جانب سے جاری سیلنگ کے خلاف مظاہرین پربلا اشتعال پولس فائرنگ سے نہ صرف یہ کہ سیلم پور علاقے میں سخت کشیدگی پھیل گئی ہے بلکہ جعفرآبادبھجن پورہ وغیرہ علاقوں میں بھی پولس اور دہلی حکومت کے خلاف رائے عامہ میں شدیدغم وغصہ پایا جارہا ہے

خبروں کے بقول سیلم پور میں پولس فائرنگ کے بعد جعفر آباد کے علاقے میں بھی شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ حالانکہ گولی باری کے اس واقعہ کے بعد راجدھانی کے حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں تاہم حکام نے صورت حال کو قابو میں بتایا ہے


خیال رہے کہ عدالتی احکامات کے تناظر میں ان دنوں دہلی میں غیر قانونی عمارتوں کے انہدام کی کارروائی چلائی جا رہی ہے جس کے خلاف آج دہلی والوں نے مکمل ہڑتال کیا ہوا تھا اس دوران پوری دہلی میں لوگوں نے مظاہرے کئے اور جم کر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا

یہاں یہ امر بھی پیش نظر رہے کہ دہلی میں ماسٹر پلان کے تحت تزئین کاری کے جو منصوبے بنائے گئے ہیں اس میں بڑی تعداد میں عام شہریوں کے مفادات کو نقصان پہنچ رہا ہے اور آدھی دہلی گویا اس منصوبے اور سیلنگ کے خلاف مظاہرے میں شریک ہے

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات