ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

 
 
 

 

 

 

 

 
 
 

 

 
 
 

 

 
 
 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
 

Tuesday, 20 December 2005 23:19 PSTاشاعت

 

بھارتی مسلمانوں کا شدید احتجاج

 

ریشما رضوی،لکھنؤ

اردو سروس ۔ نیٹ

 

بھارت میں پیغمبر اسلام کی خیالی تصویر کی اشاعت

اس سے پہلے بھی کئی بھارتی مصنفوں نے پیغمبر اسلام کے بارے میں متنازعہ کتب لکھی تھیں

بھارت کی ریاست یوپی کے مسلمان علما، نے صوبے کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ اسکولوں کے نصاب میں شامل ان کتابوں کو ختم کرے جن میں اسلام اور پیغمبر اسلام حضرت محمد رسول اللہ کے بارے میں غلط مواد شامل کیا گیا ہے۔یوپی حکومت کی طرف سے ابھی کو رد عمل سامنے نہیں آیا

بھارت میں ایک درسی کتاب میں چھاپی جانے والی پیغمبر اسلام محمد رسول اللہ کی خیالی تصویر پر مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور مسلمان علما، نے حکومت سےایسی کتابوں کو فوری طور پر واپس لینے اور تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے

 ریاست یوپی کے سرکاری جونیئر سکول میں نصاب میں شامل کی گئی ایک کتاب میں دیگر اہم شخصیات کے علاوہ پیغمبر اسلام مُحمد رسول اللہ کی خیالی تصویر بھی کتاب میں چھاپی گئی ہے جس پر مسلمان علما، نے شدید احتجاج کیا ہے

مسلمان علما، نے یوپی کے وزیر اعلی ملائم سنگھ یادیو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے نصاب کو فوری طور پر بند کر کے ایسے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کریں جنہوں نے جانتے بوجھتے ہوئے ایسا مواد نصاب میں شامل کیا ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق مسلمان علما، نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے کہا ہے کہ جب کہ ہر شخص جانتا ہے کہ اسلام میں بُت بنانا اور پیغمبروں کی تصویریں بنانا اور چھاپنا ممنوع بلکہ ناقابل تصور ہے تو پھر ایسی حرکت کا کیا مقصد ہو سکتا ہے

بھارتی علما، اور مسلمانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسا مواد لکھنے اور چھاپنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرے

 

 

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

دوست کو ارسال کریں

صفحہ اول

 

صفحہ اول

پاکستان

بھارت

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

فن اور فنکار

کالم ۔ تجزیئیے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

©urdu-serviceتمام جملہ حقوق بحق اردو سروس محفوظ ہیں