|
سرحدیں بے معنی ہوجائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور
بھارت مل کر ایک ایسی صورتحال کی جانب قدم بڑھا سکتے ہیں کہ کوئی
کشمیری سرینگر میں رہے یا مظفرآباد میں اُسے آنے-جانے میں روکاوٹ
نہ ہو۔
بھارتی وزیراعظم نے کہا ، " جموں
کشمیر کی بھارتی آئین میں ایک خاص جگہ ہے (لیکن) اسے زیادہ سے
زیادہ خود مختار دینے پر غور کیا جاسکتا ہے"
تاہم صحافیوں سے بات چیت کے دوران
انہوں نے دبے لفظوں میں یہ بھی بتا دیا کہ مسئلہ کشمیر کے کون سے
حل بھارت کو قبول نہیں ہوں گے ۔
بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ بھارت
کی تقسیم کسی صورت میں قبول نہیں کی جاسکتی نہ کشمیر کے نقشے میں
کسی طرح کی تبدیلی تسلیم کی جائے گی۔
|