|
اپنی تقریر سیدھی کی بجائے
الٹی پڑھ رہے ہیں
بھارتی زبان میں جب لکھی
ہوئی تقریرپڑھی جاتی ہے تو وہ انگریزی کی طرح بائیں سے دائیں طرف
کو جاتی ہے۔یعنی عربی فارسی اردو میں دائیں سے بائیں طرف اور
انگریزی ہندی بائیں سے دائیں طرف کو
لیکن منموہن سنگھ سترہ اگست
کو جب جنتا کے سامنے تقریر کررہے تھے جو کہ لکھی ہوئی تھی تو وہ
دائیں سے بائیں طرف صفحہ الٹا رہے تھے جس سے دیکھنے والے حیرت میں
دوب سے گئے
کچھ نے فوری محسوس کیا کہ
منموہن سنگھ کی تقریر غلط طرف سے لکھی گئی ہے۔ یعنی بجائے شروع کے
صفحات سے پیچھے کے صفحات سے لکھی گئی یا کچھ اور گڑ بڑ ہو گئی ہے
جس کی وجہ سے منموہن سمگھ اپنی تقریر والے صفحوں کو آخیر کے صفحے
سے دائیں سے بائیں طرف پلٹ رہے تھے
اسی شش و پنج اور حیرتی
گھڑیوں میں تقریر پوری ہوئی تو بعد میں معلوم ہوا کہ اس بار بھارتی
وزیر اعظم نے بھارت کی آزادی کے دن پر اپنی تقریر ََ اردو
ََ میں لکھوائی تھی یا ان کی خواہش پر لکھی گئی تھی
منموہن سنگھ ان سکھوں میں
شامل ہیں جو اردو بڑی روانی سے بول اور پڑھ لیتے ہیں
تقسیم ہند کے وقت ہی منموہن
سنگھ اردو لکھنا پڑھنا اور بولنا سیکھ چکے تھے
لیکن منموہن سنگھ نے بہرحال
دیکھنے والوں کو ایک بار حیرت میں ڈال دیا تھا
|