ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

 
 
 

 

 

 

 

 
 
 

 

 
 
 

 

 
 
 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
 

Tuesday, 20 December 2005 23:19 PSTاشاعت

 

کرشمہ اور سنجے کے اختلافات عدالت پہنچے

 

فیضان جاوید۔ ممبئی

اردو سروس ۔ نیٹ

 

کرشمہ کی شادی دو سال قبل ہوئی تھی بعد ازاں ان کے شوہر سے اختلافات پیدا ہوگئے

مشہور فلمی اداراہ اور آنجہانی ادار راج کپور کی پوتی کرشمہ کپور اور ان کے شوہر کے اختلافات عدالت تک پہنچ گئے ہیں۔ جب ان کے شوہر سنجے کپور کی ایک درخواست پر دہلی کی ہائی کورٹ نے کرشمہ کپور کو حکم دیا ہے  وہ اپنی 4ماہ کی بیٹی کو ملک سے باہر نہیں لے جا سکتیں

دونوں کی شادی سن دو ہزار تین میں ہوئی تھی لیکن شادی کے چند ماہ بعد ہی دونوں میںا ختلافات کی خبریں آنے لگی تھیں اور بچی کے پیدا ہونے کے بعد کرشمہ ممبئی آئی اور واپس دہلی نہیں گئیں تھیں

اب کرشمہ کپور اور ان کے شوہر کے درمیان اختلافات نے قانونی لڑائی کی شکل اختیار کر لی ہے اور عدالت نے کرشمہ کو ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چار ماہ کی بیٹی سمائرہ کو ملک سے باہر نہیں لے جا سکتیں۔ کرشمہ امریکہ جانے والی تھیں

دہلی عدالت نے12اگست تک عبوری حکم دیا ہے اور اسی عرضی پر اسی روز سماعت ہو گی

ادھر کرشمہ کے شوہر سنجے کپور نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی کا پاسپورٹ غلط ڈھنگ سے بنوایا گیا ہے اور اس پورے معاملے کی جانچ پڑتال کرائی جائے

کرشمہ کپور اور ان کے شوہر سنجے کپور کے درمیان بچی کی تحویل کےمعاملے پر تنازعہ تھا۔ لگتا ہے بچی ماں ہی کی تحویل میں دے دی جائے گی لیکن سنجے کپور کا کہنا ہے کہ بچی کا پاسپورٹ غلط طریقے سے بنوایا گیا ہے اور چھوٹی ہونے کی وجہ سے بچی کو امریکہ نہیں لے جایا سکتا

سنجے کپور کی عرضی پر جسٹس موکل مدگل نے نوٹس جاری کیا ہے جبکہ بتایا جاتا ہے کہ سنجے خود بیرون ملک چھٹیاں منا رہے ہیں

واضع رہے کہ پرتھوی راج کپور کے خاندان میں پہلی لڑکی کرشمہ تھیں جنہوں نے فلموں میں کام ان کی ماں ببیتا نے بھی فلموں میں کام کیا تھا لیکن شادی کے بعد انہوں نے فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا

کرشمہ کپور کی والدہ جو مشہور ادارہ تھیں اور ان کے شوہر رندھیر کپور کے درمیان بھی

اختلافات پیدا ہوئے تھے جس کے بعد دونوں میں علیحدگی ہو گئی تھی

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

دوست کو ارسال کریں

صفحہ اول

 

صفحہ اول

پاکستان

بھارت

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

فن اور فنکار

کالم ۔ تجزیئیے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

©urdu-serviceتمام جملہ حقوق بحق اردو سروس محفوظ ہیں