ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

 
 
 

 

 

 

 

 
 
 

 

 
 
 

 

 
 
 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
 

Tuesday, 20 December 2005 23:20 PSTاشاعت

 

65ء کا جنگی منصوبہ بیچنے کی تحقیقات

 
   

1965 کی جنگ بڑے پیمانے پر لڑی گئی

بھارتی فوج نے سابق پاکستانی صدر ایوب خان کے بیٹے گوہر ایوب کے اس بیان پر تحقیقات شروع کردی ہے کہ 1965 میں ایک بھارتی بریگیڈیر نے بھارت کا جنگی منصوبہ بیس ہزار روپے میں پاکستان کو فروخت کیا تھا۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق اگرچہ وزارت دفاع کے سینئر حکام کو گوہر ایوب کے دعوے پر یقین نہیں لیکن وزیر دفاع پرنب مکھر جی کی ہدایت پر تحقیقات کی جارہی ہے تاکہ دعوے کی تصدیق یا تردید  اور متعلقہ فوجی افسر کی شناخت ہوسکے۔

پرنب مکھر نے جی نے منگل کو کرناٹک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تسلیم کرنا مشکل ہے کہ ایک بریگیڈیر نے رقم کے لیے فوجی راز فروخت کیے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعہ تیس چالیس سال پہلے ہوا تھا اور یہ معلوم نہیں کہ مذکورہ بریگیڈیر زندہ ہے یا نہیں۔

دارالحکومت نئی دہلی میں منگل کو بھارتی فوج کے سربراہ جنرل جسونت جوگیندر سنگھ کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن اور ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلی جنس نے شرکت کی۔

پی ٹی آئی کے مطابق اگر الزامات درست ثابت ہوئے تو بریگیڈیر کو شناخت کرنا مشکل نہیں ہوگا کیونکہ 1965 میں آرمی ہیڈ کوارٹرز میں چند ایک بریگیڈیرز ہی تھے۔

 

گوہر ایوب نے کہا تھا کہ پاکستان کو راز فروخت کرنے والا بھارتی بریگیڈیر ابھی زندہ ہے۔

1965 میں پاک بھارت جنگ کے وقت پاکستان میں صدر ایوب کی حکومت تھی۔

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

دوست کو ارسال کریں

صفحہ اول

 

صفحہ اول

پاکستان

بھارت

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

فن اور فنکار

کالم ۔ تجزیئیے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

©urdu-serviceتمام جملہ حقوق بحق اردو سروس محفوظ ہیں