ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

 
 
 

 

 

 

 

 
 
 

 

 
 
 

 

 
 
 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
 

Tuesday, 20 December 2005 23:19 PSTاشاعت

 

امریکہ کی نظروں میں آرایس ایس بھی دہشتگرد

 

فیضان جاوید، ممبئی

اردو سروس ۔ نیٹ

 

آر ایس ایس خود کو ثقافتی تنظیم کہلاتی ہے

بھارت کی دائیں بازوکی سخت گیرہندو تنظیم راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس )کو امریکہ کے ایک ریسرچ سینٹر نے دہشت گر دتنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے جس پر سنگھ اور اس کی حامی تنظیمیں آگ بگولہ ہوگئی ہیں۔آرایس ایس کو دہشت گرداور 

علیحد گی پسند تنظیموں کے گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔

اس پر آرایس ایس نےامریکہ کےدہشت گردی ریسرچ مرکزکو ایک خط روانہ کرکے’دہشت گرد‘قرار دینےپر سخت عتراض جتلایا ہے لیکن مرکز کی جانب سےکوئی جواب نہیں آیا۔

واضح رہےکہ آرایس ایس خود کو ایک ثقافتی تنظیم کہتی ہے۔ لیکن ایسٹ ورجینا کے دہشت گردی ریسرچ سینٹر نےآرایس ایس کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔

آرایس ایس کےترجمان رام مادوکےمطابق اس سلسلہ میں سینٹرکو خط روانہ کر کے تنظیم کا نام خارج کرنےکا مطالبہ کیا گیا۔

اس فہرست میں آرایس ایس کےساتھ لشکر طیبہ اورحزب المجاہدین بھی شامل ہیں جبکہ رجنش کےماننےوالوں کی تنظیم اسوہو  osho  اوربھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں سرگرم تنظیم  الفا، این ایل ایف ٹی اور نکسلی تنظیم پیپلز وارگروپ بھی شامل ہیں۔

 

 

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

دوست کو ارسال کریں

صفحہ اول

 

صفحہ اول

پاکستان

بھارت

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

فن اور فنکار

کالم ۔ تجزیئیے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

©urdu-serviceتمام جملہ حقوق بحق اردو سروس محفوظ ہیں