|
کی حیثیت سے وجود ایک تاریخی
حقیقت ہے جسے تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔
"اکھنڈ بھارت" بھارت کے بعض سخت
گیر ہندو رہنمائوں کا نظریہ ہے جو قیام پاکستان کے مخالف ہیں اور
پاکستان اور بنگلہ دیش کے پورے علاقے کو بھارت میں شامل ہوتا
دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔
ایڈوانی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کو
بھی ہندو قوم پرست جماعت کہا جاتا ہے اور اس پر ایودھیا کی تاریخی
بابری مسجد کے انہدام میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔تاہم ایل کے
ایڈوانی نے دو روز قبل کہا تھا کہ بابری مسجد کا انہدام ان کی
زندگی کا "اداس ترین دن" تھا۔
جمعرات کو لاہور میں سائوتھ ایشیا
فری میڈیا ایسوسی ایشن( سیفما) کے استقبالیے میں خطاب کرتے ہوئے
ایل کے ایڈوانی نے کہا، " جہاں تک میری پارٹی کا تعلق ہے ، میں
پاکستان کے عوام کو یہ بتانا چاہوں گا کہ پاکستان اور بھارت کا دو
الگ ، خودمختار مملکتوں کی حیثیت سے قیام ایک تاریخی حقیقت ہے جسے
تبدیل نہیں کیا جاسکتا، میں یہ بات اس لیے کہہ رہا ہوں کہ میرا
خیال ہے بی جے پی کے پاکستان سے متعلق خیالات کے بارے میں اب بھی
بعض غلط فہمیاں اور جھوٹا پروپیگنڈہ موجود ہے"
ان کا کہنا تھا کہ اب اس
پروپیگنڈے کی کوئی بنیاد نہیں کیونکہ بی جے پی ہی وہ جماعت تھی جس
نے اپنے دورِ اقتدار پاکستان کے ساتھ امن عمل شروع کیا۔
اکھنڈ بھارت کا نظریہ بھارتیہ
جتنا پارٹی کے ابتدائی منشور میں شامل تھا اور یہ پہلی مرتبہ ہے کہ
پارٹی کے کسی رہنما کی جانب سے اس نظریے کی اتنی واضح مخالفت کی
گئی ہے۔
ایڈوانی کو بابری مسجد سے متعلق
اپنے بیان پر پہلے ہی انتہا پسند ہندوئوں کی جانب سےتنقید کا سامنا
ہے۔ |