|
جس کے ٹائٹل پرسکھ فرقہ کی اعلیٰ
مذہبی تنظیم شرومنی گردوارہ کمیٹی نے اعتراض کیا تھا لیکن کمیٹی کی
چیئرپرسن بی بی جاگیر کورنے ان دھماکوں کی مذمت کی ہے۔
ان دھماکوں کے بعد بھارت کی شمالی
ریاستوں پنجاب، ہریانہ ،اترپردیش اور مغربی شہر ممبئی میں الرٹ
کردیا گیا ہے اور سنیما گھروں کے باہر حفاظتی انتظامات میں اضافہ
کردیا گیا ہے۔
اب تک کسی تنظیم نے ان دھماکوں کی
ذمہ داری تسلیم نہیں کی ہے لیکن پولس کے مطابق اس کا مقصد لوگوں
میں دہشت پھیلانا ہے
پہلا دھماکہ لبرٹی سنیما میں
مقامی وقت کے مطابق آٹھ بج کر پچیس منٹ پر ہوا اس کے کچھ ہی دیر
بعد آٹھ بجکر چالیس منٹ پر ستیام ملٹی پلیکس سنیما کے ایک باتھ روم
میں دھماکہ ہوا۔
ان دھماکوں کے بعد تمام شہر کے
سنیما گھروںمیں شومنسوخ کردیئے گئے ہیں۔
ممبئی میں محکمہ پولس کے جوائنٹ کمشنر احمد
جاوید نے کہا کہ دہلی کے واقعہ کے بعد شہر میں سیکوریٹی بڑھا دی ہے
اورپیر سے اس میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔ ممبئی میں بھی سکھوں
نے فلم کے خلاف احتجاج کیا تھا۔
جو بولے سو نہال ایک مزاحیہ فلم
ہے جس کا سکھوں سے کوئی تعلق نہیں تاہم فلم کا عنوان " جو بولے سو
نہال" سکھوں کے مذہبی نعرے پر مشتمل ہے جس کی وجہ سے سکھ برادری اس
پر اعتراض کر رہی ہے۔
|