ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

 
 
 

 

 

 

 

 
 
 

 

 
 
 

 

 
 
 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
 

Tuesday, 20 December 2005 23:20 PSTاشاعت

 

بڑے سمدھی، کڑی نگرانی

 

فیضان جاوید، ممبئی

اردو سروس ۔ نیٹ

 

انڈیا پولیس اس شادی میں مدعو کئے گئے مہمانوں کی نگرانی کریگی

ممبئ پولس نے آئندہ ماہ انڈرورلڈ کے مبینہ ڈان دائودابراہیم کے بیٹی اور سابق پاکستانی کرکٹر جاوید میانداد  کےبیٹے کی شادی کی تقریب میں دوبئی جانے والوں پرخصوصی نظررکھنے کا فیصلہ کیا ہے-

محکمہ پولس کے ایک اعلی افسرکیمطابق اس قسم کا قدم اٹھانے کا مقصدان لوگوں

کی بارے میں معلومات جمع
کرناہے جن کا تعلق انڈرورلڈ سے ہے-انہوں نے کہا کہ دوبئی جانے سے کوروکا نہیں جاسکتاہے لیکن پولیس کی  کوشش ہوگی کہ اس درمیان دوبئ جانے والے فلمی ستاروں اور تاجروں پرنظررکھی جائے-

باوثوق ذرائع کے مطابق دائودکی ہمشیرہ حسینہ آپا نے اب تک ویزے کیلئے درخواست نہیں کی ہے- لیکن پولیس نے دائود کے گڑھ سمجھی جانے والے علاقوں میں نگرانی بزھادی ہے-

دائو ابراہیم اور جاوید میاں داد کے متوقع سمدھی ہونے کی خبررواں سال کے شروع میں عام ہوئی تھی۔ بعد ازاں جاوید میاں داد نے تصدیق کردی کہ ان کے  صاحبزادے کی شادی دائود ابراہیم کی بیٹی سے ہو رہی ہے۔

بھارتی خفیہ ایجنسیوں کا دعویٰ ہے کہ دائود ابراہیم پاکستان کے شہر کراچی میں مقیم نہیں تاہم پاکستان اس دعوے کو مسترد کرتا ہے۔

 

 

 

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

دوست کو ارسال کریں

صفحہ اول

 

صفحہ اول

پاکستان

بھارت

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

فن اور فنکار

کالم ۔ تجزیئیے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

©urdu-serviceتمام جملہ حقوق بحق اردو سروس محفوظ ہیں