ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

 
 
 

 

 

 

 

 
 
 

 

 
 
 

 

 
 
 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
 

Tuesday, 20 December 2005 23:19 PSTاشاعت

 

یوم آزادی پر ملک بھر میں سیکورٹی الرٹ

 

یاسمین خان ۔ نئی دہلی

اردو سروس ۔ نیٹ

 

چھ برس قبل ائر انڈیا کا ایک مسافر طیارہ اغوا کے بعد کابل پہنچا دیا گیا تھا

بھارتی حکومت نے بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں سیکورٹی سخت کر دی ہے۔کسی بھی ممکنہ شرپسندی سے نمٹنے کےلیئے سیکورٹی اہلکاروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ادھرحکومت نے اغوا کیئے جانے والے طیاروں کے بارے میں انتہائی سخت پالیسی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت کسی

بھی ایسے طیارے کو مارگرایا جا سکتا ہے جو ائر کنٹرول سے رابطہ نہیں کریگا یا اپنے مخصوص روٹ سے ہٹ کر ملک کے کسی اہم مقام جیسے پارلیمنٹ ہاوس۔ وزر اعظم ہاوس یا صدر ہاوس یا انڈیا گیٹ جیسے مقام کی جانب جائےگا

اس سے پہلے سن انیس سو نناوے میں بھارت کا ایک مسافر طہاری اغوا ہوا تھا جسے بعد ازاں افغانستان کی سر زمین پر لے جایا گیا تھا

ملک کی سیکورٹی کے بارے میں بلائے گئے کابینہ کے اجلاس میں اس نئی پالیسی کی منظوری دی گئی ہے میڈیا نے بھارت کے وزیر دفاع کے واسطے سے لکھا ہے کہ پرنب مکھر جی کا کہنا ہے کہ اگر ملک میں کوئی جہاز اغوا ہوتا ہے تو اس کے اغواکاروں سے ان کے مطالبات نہیں مانے جائینگے بلکہ مسافروں کی جان بچانے کےلیئے ان سے بات ہو سکے گی

نئی پالیسی کے تحت کوئی بھی طیارہ اگر ائر کنتڑول کے بتائے ہوئے روٹ پر نہیں چلتا یا خود کسی اور روٹ کی طرف جاتا ہے تو اسیسے طیارے کو مارگرایا جا سکتا ہے

سیکورٹی کابینہ کی طرف سے منظور کی گئی نئی پالیسی کے مطابق ایسے کسی بھی جہاز کو جس کے بارے میں خطرہ ہو کہ وہ امریکہ میں گیارہ ستمبر کی طرح ملک میں کوئی بڑا خطرہ پیدا کر سکتا ہے تو اس کو مارگرائے جانے کا صدر۔وزیر اعظم یا وزیر دفاع ان میں سے جس سے بھی پہلے رابطہ ہو حکم دے سکتا ہے

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

دوست کو ارسال کریں

صفحہ اول

 

صفحہ اول

پاکستان

بھارت

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

فن اور فنکار

کالم ۔ تجزیئیے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

©urdu-serviceتمام جملہ حقوق بحق اردو سروس محفوظ ہیں