|
کیا جانا انتہائی تکلیف دہ ہے
انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر منعقد ایک پریس کانفرنس میں بی جے پی کو
نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بعض سیاسی جماعتیں ممبئی کے سلسلےوار بم
دھماکوں کو بنیاد بنا کر فرقہ وارانہ وحدت پر ضرب لگانے کے عمل میں
مصروف ہیں
انہوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ ملک کے ضمام اقتدار پر جلوہ بار
قوتوں کو ان مسئلوں پر بطور خاص توجہ دینی چائیے کہ کو فرقہ وارانہ
عصبیت کا جو ماحول اس وقت ملک میں پیدا کیا جارہا ہے اس کے کیا کیا
سنگین نتائج مرتب ہو سکتے ہیں
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ قصورواروں کو قرار واقعی سزا یقینا ملنی
چاہئے مگر بے قصور بلی کا بکرا نہ بنائے جایئں اس پر بھی ارباب وقت
کو خاص دھیان رکھنے کی ضرورت ہے
وی پی سنگھ نے اسرائیلی بربریت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا
ہے کہ حکومت ہند اسرائیل کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات توڑنے پر غور
کرے کیونکہ جنگ زدہ لبنان میں انسانیت کا بڑے پیمانے پر کیا جانے
والا خون ہمیں اس سلسلے میں سنجیدہ اقدام کیلئے مجبور کر رہا ہے
|