Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Monday, 07 August 2006 23:52 (PST)اشاعت

عدالت نے سیمی پر پابندی کو جائز قرارا دے دیا

شاہد الاسلام

اردوسروس ڈاٹ نیٹ نئی دہلی

ممبئی دھماکے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ، سیمی پر بھی دھماکے بارے شک کیا گیا تھا

عدالت نے اسٹوڈنٹ اسلامک موومنٹ آف انڈیا یعنی سیمی پر پابندی کو درست قراد ردیتے ہوئے حکومت کے اقدام کو حق بجانب قرار دے دیا ہے ۔حکومت کے زرائع نے بتایا کہ غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد کی عدالت کے جج بی این چتر ویدی ن

ے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حکومت کی جانب سے تیسری بار پابندی عائد کرنے کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پابندی کے نفاذ کا اطلاق اس سال کے فروری سے ہی ہوگا

خیال رہے کہ مرکزی حکومت نے اس سال کے فروری ماہ میں سیمی پر تیسری بار پابندی عائد کی تھی ۔اول اول سیمی پر پابندی 27 ستمبر 2001 میں عائد کی گئی تھی

عدالت میں تیسری بار پابندی عائد کرنے کے حکومتی فیصلے کو جائز ٹھہراتے ہوئے مرکز نے یہ دلیل دی کہ سیمی کی غیر قانی سرگرمیاں ملک کی داخلی سلامتی، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن و آشتی کے لئے مضررساں ہیں چنانچہ اس تنظیم کو اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی

مرکز نے عدالت میں یہ بھی دعوی کیا کہ سیمی بیشتر تخریب پسندی کے واقعات میں ملوث ہے جس سے ملک کی داخلی سلامتی کو نقصان پہنچ رہا ہے لہذا اس تنظیم پر تیسری بار پابندی عائد کی گئی ہے

خیال رہے کہ سیمی کے ارکان خود کو کسی بھی دہشت پسندانہ سرگرمیوں میں ملوث قرار دینے سے گریزاں رہے ہیں

حال کے ممبئی بم دھماکوں کے بعد بطور خاص بھارتی ذرائع ابلاغ سیمی کو نشانہ بناتی رہی ہے ،جبکہ حکام نے بھی اب تک سیکڑوں مسلمانوں کو سیمی سے تعلق کے الزام میں پس زنداں کیا ہوا ہے

یہ بات دیگر ہے کہ ہنوز تفتیشی اہلکاروں کو ممبئی کے سلسلے وار بم دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ کا پتا لگانے میں بھی کامیابی نہیں مل سکی ہے ۔

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات