|
سنگھ، راج ببر اور لیفٹ رہنما اے بی
بردھن کو گرفتار کر لیا ہے
ان کے ساتھ ہی بھارت کی سب سے بڑی ریاست
اتر پردیش میں ہزاروں کسانوں کو بھی مظاہرے میں شرکت کی کوششوں کے
درمیان مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا ہے
خیال رہے کہ سابق وزیر
اعظم وی پی سنگھ کی سربراہی میں آج یہاں کسان اپنی اراضیات تحویل میں
لینے کی مخالفت کیلئے دادری میں ایک ریلی منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے
تھے جس کی قیادت سابق وزیر اعظم وی پی سنگھ کرنے والے تھے
اس ریلی
کا مقصد در اصل اتر پردیش کے کسانوں پر ہورہے مبینہ مظالم کے خلاف
یکجہتی کا مظاہرہ کرنا تھا،جو وزیر اعلی ملائم سنگھ کی پالیسیوں سے
دلبرداشتہ تھے
حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سابق وزیر اعظم وی
پی سنگھ اور راج ببر کو نئی دہلی سے یو پی کی سرحد میں داخلے کی کوشش
کے دوران حامیوں سمیت گرفتار کیا گیا ہے
یاد رہے کہ حکومت یو پی نے جن مورچہ کی مجوزہ ریلی پر پابندی عائد کی
ہوئی تھی اور اس کا جواز یہ ڈھونڈا گیا تھا کہ چونکہ یوم آزادی کے
موقع سے القاعدہ ملک میں حملے کر سکتا ہے لہذا کسی ریلی یا اجتماع پر
پابندی عائد رہے گی
|