|
کا آغاز بھی ہوگیا
ایک طویل مدت تک خاموشی کے بعد بھارت میں اردو کیلئے ایسا محسوس ہوتا
ہے کہ دن پھرنے لگ گئے ہیں
شاید اسی کی علامت ہے کہ حکومت ہند کی وزارت اطلاعات و نشریات
کے زیر ماتحت قائم ادارہ ” پرسار بھارتی” نے بھی اردو کی ہمہ جہتی کا
اعتراف کرتے ہوئے ٹیلی ویزن چینل کی شروعات کا فیصلہ کیا ہے
اسی سلسلے میں آج قومی اردو ٹیلی ویزن نشریات کا آغاز وزیر اعظم
ڈاکٹر منموہن سنگھ کے ہاتھوں عمل میں آ گیا
وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اس افتتاحی تقریب کے دوران اس تاخیر پر
خاموش نہیں رہ سکے اور انہیں کہنا پڑا دیر آید درست آید کے مصداق
اردو چینل کی شروعات مستحسن قدم ہے
بہر حال اردو کا ایک سرکاری چینل شروع تو ہوا،یہ اردو آبادی کا ماننا
ہے
|