Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Monday, 21 August 2006 22:13 (PST)اشاعت

بیچارے دین دھرم والے لوگ کدھر جائیں

 

خبر میں بتایا گیا کے متعددریاستوں میں دیوتاؤں نے دودھ پینا شروع کردیا

بھارت میں ممبئی کے ساحل سمندر کا پانی ایک مسلمان ولی کے سمندر کے ساتھ مزار ہونے کی وجہ سے میٹھا ہونے کی اطلاعات کے بعد لاکھوں مسلمانوں اور ہندووں کی طرف سے میٹھے پانی کے مقام کا رخ کرنے کے بعد متصعب ہندووں نے عام لوگوں خاص

 طور پر ہندووں کی توجہ اس مقام سے ہٹانے کیلئے مشہور کر دیا ہے کہ مختلف مندروں میں ہندو دیوتا دودھ پینے لگ گئے ہیں

پیر کو بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ان خبروں کے سامنے آتے ہی ہزاروں ہندو دودھ سے بھری بالٹیاں لے کر مندروں میں پہنچنا شروع ہو گئے ہیں

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیا کہ نئی دہلی کی ہمسایہ ریاستوں اتر پردیش، راجستھان، گجرات اور بہار میں مندروں میں نذر چڑھائے جانے والے دودھ کو دیوتاوں کے مجسموں نے پینا شروع کر دیا ہے

خبر کے بعد مندروں کے باہر ہندووں کی قطاریں لگ گئی ہیں جو اپنے دیوتاؤں کو دودھ کا نذرانہ دینے کیلئے دور دراز سے آنا شروع ہو گئے ہیں

بعض اطلاعات کے مطابق لوگوں نے گھروں میں بھی دیوتاوں کو دودھ پلانا شروع کر دیا ہے

ریاست اتر پردیش میں رائے بریلی کے درگا مندر اور شیوبھگوان کے باہرہندو یاتریوں کا ہجوم جمع ہو چکا ہے جن کے ہاتھ میں دودھ کی بالٹیاں، صراحیاں، جگ اور دوسرا سامان موجود ہے

واضع رہے ممبئی کے نواح میں حضرت مخدوم مہائمی کی درگاہ کے پاس سمندر کا پانی میٹھا ہو گیا ہے جس کے بعد ہزاروں کی تعداد جن میں ہندو اور مسلمان شامل ہیں پانی پینے اور اپنے ساتھ لانے کےلیئے پہنچ گئے ہیں

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات