Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Sunday, 20 August 2006 14:04 (PST)اشاعت

بھارت وزیر اعظم کی ننگے پاؤں دوڑ ، بھائی سے معذرت

 

بھارتی وزیر اعظم کے بھائی کو دروازے پر روک دیا گیا، محافظوں کا بھائی ماننے سے انکار

بھارت میں وزیر اعظم من موہن سنگھ کے بھائی کو انکی سرکاری رہائش گاہ پر محافظوں نے روک دیا بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق من موہن سنگھ کے بھائی جب موجودہ وزیر اعظم سے ملنے کے لئے انکی سرکاری رہائش گاہ کے مرکزی دروازے پر پہنچے تو

 وہاں پر تعینات محافظوں نے انہیں روک دیا

محافظوں نے بھارتی وزیر اعظم کے بھائی کی یہ اپیل مسترد کردی کہ وہ من موہن سنگھ کا بھائی ہے اور وزیر اعظم انکے لئے ریلوے سٹیشن پر سرکاری گاڑی بھیجنا بھول گئے

 ادارے کے مطابق مہمان کے پر زور اصرار پر محافظوں نے وزیر اعظم کے سیکرٹری سے رابطہ کیا اور وزیر اعظم سے رابطہ کرنے پر انہیں یاد آگیا کہ وہ اپنے بھائی کیلئے ریلوے سٹیشن پر گاڑی بھیجنا بھول گئے

تاہم اس کے بعد بھارتی وزیر اعظم ننگے پاوں مرکزی دروازے کی طرف بھاگے اور محافظوں کو جھاڑ پلانے کے بجائے اپنے بھائی سے معذرت کی

ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی دو خواتین  وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کررہی تھیں

دونوں خواتین اپنے آپ کو وزیر اعظم کی بھتیجیاں ظاہر کررہی تھیں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اپنے خاندان کے ارکان کے آنے کے سلسلے میں بے خبر ہوتے ہیں

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات