Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Saturday, 12 August 2006 18:25 (PST)اشاعت

سید علی گیلانی کو نظر بند کر دیا گیا

 

بھارت کی آزادی کے دن پندرہ اگست کو یوم سیاہ منائینگے ، علی گیلانی

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں حریت کانفرنس کے چیئر مین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت کی آزادی کے دن پندرہ اگست کو کشمیری یوم سیاہ کے طور پر منائینگے

سید علی گیلانی کو بھارتی حکومت نے نظر بند کردیا ہے

اپنی نظر بندی سے قبل انہوں نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کی مخالفت نہیں ہے لیکن بھارت اٹھاون برسوں سے کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے اس لیئے بھارت کے ساتھ مذاکرات کا بے فائدہ ہیں

علی گیلانی کا کہنا تھا کہ بھارت اگر فوری طور پر کشمیر سے فوجیں واپس بلاتا ہے اور ہزاروں کشمیری قیدیوں کو رہا کرتا ہے اور بامعنی مذاکرات کےلیئے تیار ہے تو بھارت سے مذاکرات ہو سکتے ہیں

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیریوں کو اپنے کالے قانون کے تحت دبانا چاہتا ہے اور بھارتی فوج اور سیکورٹی فورسز انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں میں ملوث ہیں

واضع رہے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوجیوں پر الزام ہے کہ ان کے ہاتھوں سینکڑوں شہریوں کا قتل ہوا ہے جبکہ بھارتی فوجیوں پر یہ الزام عائد بھی کیا جاتا ہے کہ انہوں نے درجنوں خواتین کی عصمت دری کی ہے

گذشتہ مہینے ایسے دو واقعات یکے بعد دیگرے سامنے آئے تھے جس میں بھارتی فوجیوں نے دو طالبات کی آبرو ریزی کی تھی

سید علی گیلانی نے اپنی نظر بندی سے قبل ایسے کشمیری دھڑوں پر تنقید کرتے ہوئے جو بھارت کے ساتھ یکطرفہ مذاکرات پر رضامند ہیں کہا کہ انہیں تاریخ سے سبق حاصل کرنا چاہیئے کیونکہ بھارت نے اب تک مذاکرات میں ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے ہزاروں کشمیریوں کو ہلاک جبکہ ہزاروں کو جیلوں میں ڈال دیا ہے

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات