Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Sunday, 13 August 2006 12:41 (PST)اشاعت

پاکستان پر اسرائیل جیسے حملے کیئے جائیں، جنتا پارٹی

 

پاکستان میں اپوزیشن بھارتی بیانات کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہی ہے

بھارتی جنتا پارٹی کے صدر راجناتھ سنگھ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشتگردی کے کیمپ ختم کرنے کے لیے پاکستان اور بنگلہ دیش میں کارروائی کرے۔راجناتھ سنگھ حال ہی میں ایل کے ایڈونی کے مستعفیٰ ہونے کے بعد بھارتی جنتا پارٹی کی قیادت سنبھالی ہے

 راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان نے اپنی سرزمین اور بنگلہ دیش میں دہشت گردی کے کیمپ بنا رکھے ہیں جہاں سے تربیت پا کر لوگ بھارت میں کارروائیاں کرتے ہیں

راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت کو عالمی برادری کو اعتماد میں لے یہ کیمپ ختم کرنے کے لیے کارروائی کرنی چاہیے

راجناتھ سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ اسرائیل کی لبنان میں جاری کارروائی کی طرح کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں تو ان کا جواب تھا میں نے جوکہنا تھا کہہ دیا آپ جو چاہیں اس کا مطلب نکال لیں-راجناتھ سنگھ نے کہا کہ وہ پاکستان میں کیمپوں کو ختم کرنے کے لیے کارروائی کا مطالبہ بہت سوچ بچار کے بعد کر رہے ہیں

سارے حالات کو سامنے رکھتے ہوئے میرا حکومت سے مطالبہ ہے کہ آئی ایس آئی کی سرپرستی میں چلنے والے دہشت گردی کے کیمپوں کو ختم کرنے کے لیے کارروائی کی جائے۔جب ان سے پو چھا گیا کہ بی جے پی کی حکومت کے دوران ایسا کیوں نہیں کیا گیا تو انہوں نے کہا ہماری حکومت نے کیا کیا اور کیا نہیں کیا اس پر سوچ کا وقت نہیں ہے

اس وقت حالات اور تھے اور اب حالات اور ہیں۔انہوں نے کہاپاکستان کے حکمران جنرل مشرف اٹل بہاری واجپائی کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ سرحد پار سے دہشت گردی کو روکیں گے لیکن انہوں نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا

راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں امن قائم کرنے کا عمل بے معنی ہو چکا ہے اور ایسے ملک کے ساتھ امن قائم کرنے کی کوششیں کرنے کا کوئی فاہدہ نہیں ہے جو دہشت گردوں کو تربیت دے کر بھارت میں کارروائیوں کے لیے بھیجتا ہے

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات