Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Thursday, 13 July 2006 22:50 (PST)اشاعت

بجرنگ دل، شیوسینا، آر ایس ایس پر نظر نہیں رکھی

شاہد الاسلام

اردوسروس ڈاٹ نیٹ نئی دہلی

بجرنگ،شیو سینا اور آّر ایس ایس پر نظر نہیں رکھی گئی،اسلامی سٹوڈنٹ تنظیم ’سیمی‘ کے سابق صدر

ممبئی بم دھماکوں کے سلسلے میں حالانکہ پولیس ابھی تک کوئی پختہ ثبوت حاصل کرنے میں ناکام ہے کہ آخر ان دھماکوں میں کس شدت پسند تنظیم کا ہاتھ ہے اور اس نے کیوں کر ممبئی میں تخریب پسندی کو راہ دی تاہم آج اس سلسلے کی دواہم پیشرفت

 نےتحقیقاتی ایجنسیوں کو یقینی طور پر کچھ دیر کیلئے پریشانیوں سےدوچارکیا ہوگا

پہلی پیش رفت کےتحت آجاسٹوڈینٹ اسلامک موومنٹ آف انڈیا یعنی سیمی کے سابق صدر شاہد بدر فلاحی نے ذرائع ابلاغ کی ان خبروں کی نفی کی کہ ممبئی بم دھماکوں میں اس تنظیم کا ہاتھ ہے

شاہد بدرفلاحینےنئی دہلی میں ایکپریس کانفرنس کوخطاب کرتے ہوئے جہاں ایک طرف ممبئی بم دھماکوں کی پرزور الفاظ میں مذمت کی وہیں انہوں نے اس واقعے کیلئے شیو سینا ، بجرنگ دل اور آر ایس ایس کو اس واقعے کیلئے قصور وار گردانا

انہوں نے الزام عائد کیا کہ نانڈیر بم دھماکے میں بھی بجرنگ دل کا ہاتھ تھا اور بجرنگیوں کے گھروں سے مصنوعی دھاڑھیاں اور کرتا پائیجامہ جیسے ملبوسات بر آمد کئے گئے تھے

شاہد بدر فلاحی نے سیمی پر بار بار عائد کی جانے والی پابندیوں کو ایک منظم سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدلیہ نے آج تک اس تنظیم کی کسی بھی سرگرمی کو غلط قرار نہیں دیا ہے جو اس بات کا بین ثبوط ہے کہ سیمی کسی بھی غلط سرگرمی میں ملوث نہیں ہے

ادھر دوسری چوکنا کر دینے والی خبر مقامی خبری چینل ” ٹوٹل ٹی وی ” نے دی ہے جس میں حملہ کی ذمہ داری جہاد ہند نامی تنظیم کے ذریعہ قبول کر نے کی بات کہی گئی ہے

ٹوٹل ٹی وی کا تعلق نئی دہلی سے ہی ہے ۔اس نے دعوی کیا ہے کہ ممبئی کےسیریل بم دھماکوں کی ذمہ داری جہاد ہند نامی شدت پسند تنظیم نے قبول کی ہے 

تاہم اس سلسلے میں وزارت داخلہ نےکچھ بھی کہنےسے گریزکیاہے

نئی دہلی میں حالانکہ دوسرے خبریہ چینل نے بھی اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم ٹوٹل ٹی وی مستقل اس خبر کی تشہیر میں لگی ہے ۔

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات