|
بھارتی حکومت نے عندیہ دیا ہے کہ ممبئی
دھماکوں کے بعد پاکستان کے ساتھ باہمی اعتماد سازی پر نظر ثانی ہو
سکتی ہے
ادھر بھارت کے جونئیر وزیر آنند شرما نے
بھی کہا ہے کہ پاکستان کو چاہیئے کہ وہ اپنی سرزمین پر دہشتگردی کو
پنپنے نہ دے
ان کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان
کے ساتھ باہمی اعتماد کی بحالی جاری رہے
تام شرما کا کہنا تھا کہ پاکستان ان تنظیموں
کی بھر پور سرکوبی کرے جو دہشتگردی کر رہے ہی ہیں یا کروا رہی ہیں
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم یہ
نہیں کہتے کہ یہ پاکستان کی حکومت ہو سکتی ہے کیونکہ
پاکستان کے اندر بھی دہشتگردی کے واقعات ہو رہے ہیں
ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو چاہیئے کہ وہ
دہشتگردوں کا مکمل صفایا کریں
|