Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Friday, 14 July 2006 19:50 (PST)اشاعت

ممبئی دھماکے، پاکستان کو بھی’قصور وار ‘ ٹھہرایا گیا

شاہد الاسلام

اردوسروس ڈاٹ نیٹ

بھارت نے ممبئی دھماکوں کے بارے پاکستان کو قصوروار ٹھہرایا ہے

بھارتی وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کا ماننا ہے کہ ممبئی کے سیریل بم دھماکے کے پس پردہ بیرونی عناصر کی قوت کارفرما ہے۔حالانکہ اس حملے کیلئے ڈاکٹر سنگھ نے پڑوسی ملک پاکستان کو براہ راست ذمہ دار قرار دینے سے توگریز کیا تاہم انہوں نے

اشاروں اشاروں میں یہ پیغام ضرور دے ڈالا کہ ممبئی بم دھماکے کا ذمہ دا پڑوسی ملک پاکستان ہی ہے

ڈاکٹر سنگھ نے پاکستان کے ذریعہ دہشت گرد عناصر کی اعانت نہ کئے جانے کے ان وعدوں کو دوہرایا جو بقول منموہن پاکستان نے 2004 میں کیا تھا

ڈاکٹر منموہن سنگھ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اس بات کے پختہ شواہد موجود ہیں کہ دہشت گرد عناصر کو بیرونی قوتوں کی اعانت حاصل رہی

انہوں نے اس کی دلیل کے طور پر یہ بھی کہا کہ اگر دہشت گردوں کو سرحد پار سے مدد حاصل نہیں ہوتی تو وہ اس قدر منظم انداز سے ممبئی میں حملہ نہیں کر پاتے

منگل کو ہونے والے سلسلے وار بم دھماکوں کے بعد آج وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ زخمیوں کی خبر گیری کے واسطے ممبئی پہنچے تھے

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ جب تک پاکستان اپنے وعدے کو پورا نہیں کرے گا پائیدار امن کا عمل بامقصد طور پر آگے نہیں بڑھ سکے گا

انہوں نے کہا کہ ان حملوں کا مقصد ملک کی اقتصادیات کو نقصان پہنچانا اور فرقہ وارانہ یک جہتی کو پامال کرنا تھا۔ساتھ ہی نہوں نے کہا کہ ” ہم انہیں اس بات کی اجازت ہرگز ہرگز نہیں دیں گے”۔

خیال رہے کہ منگل کے ان حملوں کے تعلق سے جہاں ابھی تک تحقیقاتی ایجنسیاں کسی واضح نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ہیں وہیں وزیر اعظم نے آج اس امر پر بھی اظہار اطمینان کیا کہ یہ تحقیقاتی ایجنسیاں صحیح سمت میں پیش قدمی کرتے ہوئے سراغ حاصل کرنے میں منہمک ہیں

یہاں یہ امر بھی پیش نظر رہے کہ مسلم شدت پسند تنظیم اسٹوڈنٹ اسلامک موومنٹ آف انڈیا نے کل ہی نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ممبئی کے حادثوں کیلئے شیو سینا،بجرنگ دل اور آر ایس ایس جیسی ہندو احیا پرست تنظیموں کو ذمہ دار گردانا تھا

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات