Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Sunday, 30 July 2006 23:18 (PST)اشاعت

کسانوں میں خود کشی کا رجحان ختم نہیں ہوا

شاہد الاسلام

اردوسروس ڈاٹ نیٹ نئی دہلی

بھارتی وزیر اعظم نےچند دن قبل ہی کسانوں کے مسائل سلجھانے کےلیئے ان کے قرضے معاف کیئے تھے

بھارت میں کسانوں کی ترجمانی کرنے والے وزیر زراعت شرد پوار کو شایداب شرم سے اپنا منہ چھپانے کیلئے جگہ تلاش کرنا ہوگی کیونکہ ان کی اپنی ریاست میں کسانوں کی خود کشی کا ایک ایسا سلسلہ چل پڑا ہے جو رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے

حالانکہ کسانوں کے مالی بوجھ کو کم کرنے کیلئے وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی جانب سے فراخدلانہ اقدام اٹھائے جاچکے ہیں

اس ذیل میں انہوں نے حالیہ دورہ مہاراشٹرا کے درمیان قرضوں کے سود کی بھی معافی کا اعلان کیا تھا تاہم اس کے باوجود وردبھ کے کسانوں میں خود کشی کے رجحان میں کوئی کمی محسوس نہیں کی جاسکی ہے

آج ایک غیر سرکاری تنظیم نے دعوی کیا ہے کہ ودربھ میں مالی بوجھ کے شکار مزید 11 کسانوں نے خودکشی کر لی ہے

حالانکہ ابھی تک اس خبر کی اہلکاروں کی سطح سے توثیق نہیں ہوسکی ہے

تاہم غیر سرکاری تنظیم ودربھ جن آندولن سمیتی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 دنوں کے درمیان 11 مزید کسانوں کی خودکشی کا معاملہ سامنے آیا ہے

خیال رہے کہ بھارت میں معیشت کی انقلابی تبدیلی کے بلند و بانگ دعووں کے درمیان ہر سال ہزاروں کسان خود کشی کے ذریعہ اپنی جانکاہ زندگی کو منطقی انجام تک پہنچاتے ہیں

اس سال مہاراشٹرا میں خودکشی کا رجحان خاصا بڑھا ہے اور سمجھا جاتا ہے کہ حکومت ہند کی کسان مخالف پالیسی اس کے لئے بطور خاص ذمہ دار ہے

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات