Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Sunday, 30 July 2006 19:50 (PST)اشاعت

جسونت سنگھ نے ’امریکی جاسوس‘ کا نام نہیں بتایا

شاہد الاسلام

اردوسروس ڈاٹ نیٹ نئی دہلی

جسونت سنگھ نے مبینہ امریکی جاسوس کا نام وزیر اعظم کو نہیں بھیجا

وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے میڈیا اڈوائیزر سنجئے بارو کا بیان اگر سچ ہے تو اس کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ سابق وزیر خارجہ جسونت سنگھ کا کل کا بیان پوری طرح ” جھوٹ” ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم کو امریکی جاسوس کے نام اور

 دیگر احوال و کوائف ارسال کرادئے گئے ہیں

وزیر اعظم دفتر نے آج صاف لفظوں میں اس خبر کی تردید کی ہے کہ سابق وزیر خارجہ نے ارسال کردہ خط میں کوئی نیا انکشاف کیا ہے یا یہ کہ اس مراسلے میں ” امریکی جاسوس ” کا نام ظاہر کیا گیا ہے

جاسوسی کے تعلق سے کل ہی سابق وزیر خارجہ جسونت سنگھ نے کہا تھا کہ دو اہم بار جب وزیر اعلظم سے رابطے کی کوشش ناکام رہی اور پی ایم او کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا تو انہوں نے امریکی جاسوس کے وہ احوال و کوائف وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو بھیج دئے جو ان کے پاس موجود تھے

وزیر اعظم کے میڈیا اڈوائیزر کی باتوں کو درست مانا جائے تو اس کا مطلب یہ ہےکہ سابق وزیر خارجہ کے ذریعہ ارسال کردہ مراسلے میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے جو میڈیا کی خبروں سے مختلف ہو

سنجئے بارو کا ماننا ہے کہ وزیر اعظم کو اطلاعات کی فراہمی کے نام پر جو معلومات دستیاب کرائی گئی ہیں ،وہ مکمل طور پر میڈیا کی خبروں کی زینت بنتی رہی ہیں

یاد رہے کہ جسونت سنگھ نے بھارتی وزیر اعظم کے دفتر میںماضی میں جاسوس ہونے کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم آنجہانی نرسمہا رائو کے دور حکمرانی میں ایک نوکر شاہ بھارتی جوہری راز امریکہ کو منتقل کرتا رہا ہے

سابق وزیر خارجہ جسونت سنگھ کے ذریعہ پی ایم او کے تعلق سے کہی گئی باتوں نے ہندوستانی بساط سیاست کو گویا ایک طرح سے متزلزل کر دیا اور ہر جانب سے پی ایم او پر انگلیاں اٹھنے لگ گئیں

 مگر جب وزیر اعظم نے اس معاملے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے جسونت سنگھ کو جاسوس کا نام بتانے کو کہا تو جسونت کے یہ انکشافات ان کی گردن کا پھندا بن گئے اور اب سمجھا جاتا ہے کہ جسونت اس معاملے مین ایسے الجھ سے گئے ہیں کہ انہیں اپنا وقار اور اعتبار بر قرار رکھ پانا بھی مشکل ہو گیا ہے

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات